سورۃ المائدہ 5:21 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 690، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 111 پر ہے۔
يَٰقَوۡمِ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡأَرۡضَ ٱلۡمُقَدَّسَةَ ٱلَّتِي كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡ وَلَا تَرۡتَدُّواْ عَلَىٰٓ أَدۡبَارِكُمۡ فَتَنقَلِبُواْ خَٰسِرِينَ
اے میری قوم والو! اس مقدس زمین1 میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نام لکھ دی ہے2 اور اپنی پشت کے بل روگردانی نہ کرو3 کہ پھر نقصان میں جا پڑو۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 بنو اسرائیل کے مورث اعلیٰ حضرت یعقوب (عليه السلام) کا مسکن بیت المقدس تھا۔ لیکن حضرت یوسف (عليه السلام) کے امارت مصر کے زمانے میں یہ لوگ مصر جا کر آباد ہوگئے تھے اور پھر تب سے اس وقت تک مصر ہی میں رہے، جب تک کہ موسیٰ (عليه السلام) انہیں راتوں رات (فرعون سے چھپ کر) مصر سے نکال نہیں لے گئے۔ اس وقت بیت المقدس پر عمالقہ کی حکمرانی تھی جو ایک بہادر قوم تھی۔ جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے پھر بیت المقدس جا کر آباد ہونے کا عزم کیا تو اس کے لئے وہاں قابض عمالقہ سے جہاد ضروری تھا۔ چنانچہ حضرت موسی (عليه السلام) نے اپنی قوم کو اس ارض مقدسہ میں داخل ہونے کا حکم دیا اور نصرت الٰہی کی بشارت بھی سنائی۔ لیکن اس کے باوجود بنواسرائیل عمالقہ سے لڑنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ (ابن کثیر )
- 2 اس سے مراد وہی فتح و نصرت ہے جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے جہاد کی صورت میں ان سے کر رکھا تھا۔
- 3 یعنی جہاد سے اعراض مت کرو۔
5:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:21
Al-Mukhtasar
21- موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میری قوم! تم پاکیزہ سرزمین (بیت المقدس اور اس کے گردو نواح) میں داخل ہو جاؤ جس میں داخل ہونے اور وہاں موجود کافروں سے لڑائی کرنے کا اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ لیا اور سرکش لوگوں کے سامنے سرنگوں نہ ہوجاؤ ورنہ دنیا و آخرت میں خسارہ اٹھاؤ گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 111
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 111
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 112
آیت 5:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 111 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 111 · نسخ مصحف (612 صفحات): 112.
آیت 5:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 5:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:21: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 690 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔