سورۃ المائدہ 5:27 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 696، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 112 پر ہے۔
۞ وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ ٱبۡنَيۡ ءَادَمَ بِٱلۡحَقِّ إِذۡ قَرَّبَا قُرۡبَانٗا فَتُقُبِّلَ مِنۡ أَحَدِهِمَا وَلَمۡ يُتَقَبَّلۡ مِنَ ٱلۡأٓخَرِ قَالَ لَأَقۡتُلَنَّكَۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلۡمُتَّقِينَ
آدم (علیہ السلام) کے دونوں بیٹوں کا کھرا کھرا حال بھی انہیں سنا دو1 ، ان دونوں نے ایک نذرانہ پیش کیا، ان میں سے ایک کی نذر تو قبول ہوگئی اور دوسرے کی مقبول نہ ہوئی2 تو وه کہنے لگا کہ میں تجھے مار ہی ڈالوں گا، اس نے کہا اللہ تعالیٰ تقویٰ والوں کا ہی عمل قبول کرتا ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 آدم (عليه السلام) کے ان دو بیٹوں کے نام ہابیل اور قابیل تھے۔
- 2 یہ نذر یا قربانی کس لئے پیش کی گئی؟ اس کے بارے میں کوئی صحیح روایت نہیں۔ البتہ مشہور یہ ہے کہ ابتدا میں حضرت آدم وحوا کے ملاپ سے بیک وقت لڑکا اور لڑکی پیدا ہوتی۔ دوسرے حمل سے پھر لڑکا لڑکی ہوتی، ایک حمل کے بہن بھائی کا نکاح دوسرے حمل کے بہن بھائی سے کردیا جاتا۔ ہابیل کے ساتھ پیدا ہونے والی بہن بدصورت تھی، جب کہ قابیل کے ساتھ پیدا ہونے والی بہن خوبصورت تھی۔ اس وقت کے اصول کے مطابق ہابیل کا نکاح قابیل کی بہن کے ساتھ اور قابیل کا نکاح ہابیل کی بہن کے ساتھ ہونا تھا۔ لیکن قابیل چاہتا تھا کہ وہ ہابیل کے بہن کی بجائے اپنی ہی بہن کے ساتھ جو خوبصورت تھی، نکاح کرے۔ حضرت آدم (عليه السلام) نے اسے سمجھایا، لیکن وہ نہ سمجھا، بالآخر حضرت آدم (عليه السلام) نے دونوں کو بارگاہ الٰہی میں قربانیاں پیش کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ جس کی قربانی قبول ہو جائے گی قابیل کی بہن کا نکاح اس کے ساتھ کردیا جائے گا۔ ہابیل کی قربانی قبول ہوگئی، یعنی آسمان سے آگ آئی اور اسے کھا گئی جو اس کے قبول ہونے کی دلیل تھی۔ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ ویسے ہی دونوں بھائیوں نے اپنے اپنے طور پر اللہ کی بارگاہ میں نذر پیش کی، ہابیل نے ایک عمدہ دنبہ کی قربانی اور قابیل نے گندم کی بالی قربانی میں پیش کی، ہابیل کی قربانی قبول ہونے پر قابیل حسد کا شکار ہوگیا۔
5:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:27
Al-Mukhtasar
27- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان حسد کے مارے ظالم یہودیوں کے سامنے پوری سچائی سے آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کا واقعہ بیان کریں جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ جب ان دونوں نے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی قربانی پیش کی تو اللہ تعالیٰ نے ہابیل کی پیش کی ہوئی قربانی قبول کر لی کیونکہ وہ اللہ سے ڈرنے والوں اور اہل تقویٰ میں سے تھا اور قابیل کی قربانی قبول نہ کی کیونکہ وہ اللہ سے ڈرنے والوں اور اہل تقویٰ میں سے نہیں تھا۔ تب قابیل کو حسد کی وجہ سے ہابیل کی قربانی کا قبول ہونا برا لگا اور اس نے کہا: اے ہابیل! میں تجھے ضرور قتل کر دوں گا۔ ہابیل نے کہا: اللہ تعالیٰ صرف اس کی قربانی قبول کرتا ہے جو اللہ کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اس سے ڈرے اور تقویٰ اختیار کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 112
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 112
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 113
آیت 5:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 112 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 112 · نسخ مصحف (612 صفحات): 113.
آیت 5:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 5:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:27: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 696 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔