سورۃ المائدہ 5:55 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 55 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 724، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 117 پر ہے۔
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُمۡ رَٰكِعُونَ
(مسلمانو)! تمہارا دوست خود اللہ ہے اور اس کا رسول ہے اور ایمان والے ہیں1 جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور وه رکوع (خشوع وخضوع) کرنے والے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب یہود ونصاریٰ کی دوستی سے منع فرمایا گیا تو اب اس سوال کا جواب دیا جارہا ہے کہ پھر وہ دوستی کن سے کریں؟ فرمایا کہ اہل ایمان کے دوست سب سے پہلے اللہ اور اس کے رسول ہیں اور پھر ان کے ماننے والے اہل ایمان ہیں۔ آگے ان کی مزید صفات بیان کی جا رہی ہیں۔
5:55 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:55
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے یہود و نصاریٰ اور دیگر کافروں سے دوستی کرنے سے منع کیا تو یہ بھی بتا دیا کہ مومنوں کو کن سے دوستی کرنی چاہیے، چنانچہ فرمایا:
55- یہود و نصاریٰ اور دیگر کفار تمھارے دوست نہیں ہوسکتے بلکہ تمھارا دوست اور مددگار اللہ تعالیٰ، اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم اور وہ اہلِ ایمان ہیں جو نماز پوری طرح ادا کرتے ہیں اور اللہ کے فرمانبردار بن کر عاجزی و انکساری کرتے ہوئے اپنے مالوں کی زکاۃ دیتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 117
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 117
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 118
آیت 5:55 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:55 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:55 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 117 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 117 · نسخ مصحف (612 صفحات): 118.
آیت 5:55 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 5:55 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:55: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:55 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:55 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 724 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:55 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:55 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔