سورۃ المائدہ 5:71 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 740، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 120 پر ہے۔
وَحَسِبُوٓاْ أَلَّا تَكُونَ فِتۡنَةٞ فَعَمُواْ وَصَمُّواْ ثُمَّ تَابَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ ثُمَّ عَمُواْ وَصَمُّواْ كَثِيرٞ مِّنۡهُمۡۚ وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِمَا يَعۡمَلُونَ
اور سمجھ بیٹھے کہ کوئی پکڑ نہ ہوگی، پس اندھے بہرے بن بیٹھے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول کی، اس کے بعد بھی ان میں سے اکثر اندھے بہرے ہوگئے1 ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو بخوبی دیکھنے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی سمجھے یہ تھے کہ کوئی سزا مترتب نہ ہوگی۔ لیکن مذکورہ اصول الٰہی کے مطابق یہ سزا مترتب ہوئی کہ یہ حق کے دیکھنے سے مزید اندھے اور حق کے سننے سے مزید بہرے ہوگئے اور توبہ کے بعد پھر یہی عمل انہوں نے دہرایا ہے تو اس کی وہی سزا بھی دوبارہ مترتب ہوئی۔
5:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:71
Al-Mukhtasar
71- انھوں نے یہ سمجھا کہ ان کے عہدو پیمان توڑنے، انبیاء کو جھٹلانے اور انھیں قتل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انھیں اس کا کوئی نقصان نہ ہوگا لیکن ان چیزوں کا اثر ان کے خیال کے برعکس پڑا جس کا انھوں نے سوچا بھی نہ تھا، چنانچہ وہ حق کے معاملے میں مزید اندھے ہوگئے اور حق تک رسائی نہ پا سکے اور ایسے بہرے ہوئے کہ حق سننے اور قبول کرنے سے بھی محروم ہوگئے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل و احسان کرتے ہوئے ان کی توبہ قبول کی لیکن اس کے بعد پھر ان کی اکثریت حق دیکھنے اور سننے سے اندھی اور بہری ہوگئی۔ اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے، اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں ہے اور وہ ضرور انھیں اس کا بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 120
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 120
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 121
آیت 5:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 120 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 120 · نسخ مصحف (612 صفحات): 121.
آیت 5:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 5:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:71: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 740 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔