مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:8 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 677، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 108 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُونُواْ قَوَّٰمِينَ لِلَّهِ شُهَدَآءَ بِٱلۡقِسۡطِۖ وَلَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شَنَـَٔانُ قَوۡمٍ عَلَىٰٓ أَلَّا تَعۡدِلُواْۚ ٱعۡدِلُواْ هُوَ أَقۡرَبُ لِلتَّقۡوَىٰۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ

اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ1 ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے2، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ،
  2. 2 پہلے جملے کی تشریح سورۃ النساء آیت نمبر 135 میں اور دوسرے جملہ کی سورۃ المائدۃ کے آغاز میں گزر چکی ہے۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے نزدیک عادلانہ گواہی کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ اس واقعے سے ہوتا ہے جو حدیث میں آتا ہے حضرت نعمان بن بشیر (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں میرے باپ نے مجھے عطیہ دیا تو میری والدہ نے کہا، اس عطیے پر آپ جب تک اللہ کے رسول کو گواہ نہیں بنائیں گے میں راضی نہیں ہوں گی۔ چنانچہ میرے والد نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں آئے تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے پوچھا کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح کا عطیہ دیا ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”اللہ سے ڈرو! اور اولاد کے درمیان انصاف کرو“ اور فرمایا کہ ”میں ظلم پر گواہ نہیں بنوں گا“۔ (صحيح بخاري ومسلم، كتاب الهبة)

5:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:8

Al-Mukhtasar

8- اے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والو! اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اس کے واجب حقوق کی ادائیگی پر کاربند ہو جاؤ۔ عدل و انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنو، جس میں ناانصافی اور ظلم نہ ہو اور کسی قوم کی دشمنی تمھیں عدل و انصاف کا دامن چھوڑنے پر آمادہ نہ کرے۔ دوست دشمن سب کے ساتھ عدل مطلوب ہے، اس لیے دونوں کے ساتھ عدل کرو۔ عدل اللہ تعالیٰ کے خوف کے زیادہ قریب ہے۔ ناانصافی سے اللہ تعالیٰ کے احکام کو علانیہ ٹھکرانے کا اظہار ہوتا ہے، لہٰذا اللہ کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آکر اس سے ڈرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے عملوں سے خوب باخبر ہے، تمھارے اعمال کا کوئی پہلو اس سے چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں اس پر جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
108
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
108
نسخ مصحف (612 صفحات)
109
آیت 5:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 108 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 108 · نسخ مصحف (612 صفحات): 109.

آیت 5:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 5:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:8: حروف کی تعداد 117، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 677 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play