سورۃ الماعون 107:5
یہ سورۃ الماعون کی 7 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6202، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ
جو اپنی نماز سے غافل ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں۔ یا پہلے پڑھتے رہے ہیں، پھر سست ہوگئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنون وقت میں نہیں پڑھتے، جب جی چاہتاہے پڑھ لیتے ہیں یا تاخیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیتے ہیں یا خشوع خضوع کے ساتھ نہیں پڑھتے۔ یہ سارے ہی مفہوم اس میں آجاتے ہیں، اس لئے نماز کی مذکورہ ساری ہی کوتاہیوں سے بچنا چاہئے۔ یہاں اس مقام پر ذکر کرنے سے یہ بھی واضح ہے کہ نماز میں ان کی کوتاہیوں کے مرتکب وہی لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کی جزا اور حساب کتاب پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لئے منافقین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلاةِ قَامُوا كُسَالَى يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلا قَلِيلا (النساء: 142) ۔
107:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 107:5
Al-Mukhtasar
5-4- سو ہلاکت اور عذاب ہے اُن نمازیوں کے لیے۔ جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔ وہ ان کی پروا نہیں کرتے یہاں تک کہ ان کا وقت گزر جاتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 5
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 602
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 608
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 609
آیت 107:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الماعون. 114 میں سے سورت نمبر 107 · آیات کی تعداد: 7.
آیت 107:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 107:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 602 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 608 · نسخ مصحف (612 صفحات): 609.
آیت 107:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 5.
آیت 107:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 107:5: حروف کی تعداد 20، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 107:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 107:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,202 ہے۔
سورۃ الماعون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الماعون: آیات کی تعداد 7۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 107 پر ہے۔
سورۃ الماعون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الماعون مکی ہے۔
کیا آیت 107:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 107:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الماعون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 7 آیات اور 25 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔