مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ الماعون قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 107 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 7 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 602 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو خطاب ہے اور استفہام سے مقصد اظہار تعجب ہے۔ رویت معرفت کے مفہوم میں ہے اور دین سے مراد آخرت کا حساب اور جزا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ کلام میں حذف ہے۔ اصل عبارت ہے (کیا تو نےاس شخص کو پہچانا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے؟ آیا وہ اپنی اس بات میں صحیح ہے یا غلط؟
فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ
یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس لئے کہ ایک توبخیل ہے۔ دوسرا، قیامت کا منکر ہے، بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کر سکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ تو وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی اہمیت ومحبت ہوگی۔ دوسرے اسے اس امر کا یقین ہو کہ اس کے بدلے میں مجھے قیامت والے دن اچھی جزا ملے گی۔
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ کام بھی وہی کرے گا جس میں مذکورہ خوبیاں ہوں گی ورنہ یہ یتیم کی طرح مسکین کو بھی دھکا ہی دے گا۔
فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ
ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ
جو اپنی نماز سے غافل ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں۔ یا پہلے پڑھتے رہے ہیں، پھر سست ہوگئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنون وقت میں نہیں پڑھتے، جب جی چاہتاہے پڑھ لیتے ہیں یا تاخیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیتے ہیں یا خشوع خضوع کے ساتھ نہیں پڑھتے۔ یہ سارے ہی مفہوم اس میں آجاتے ہیں، اس لئے نماز کی مذکورہ ساری ہی کوتاہیوں سے بچنا چاہئے۔ یہاں اس مقام پر ذکر کرنے سے یہ بھی واضح ہے کہ نماز میں ان کی کوتاہیوں کے مرتکب وہی لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کی جزا اور حساب کتاب پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لئے منافقین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلاةِ قَامُوا كُسَالَى يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلا قَلِيلا (النساء: 142) ۔
ٱلَّذِينَ هُمۡ يُرَآءُونَ
جو ریاکاری کرتے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایسے لوگوں کو شیوہ یہ ہوتا ہے، کہ لوگوں کے ساتھ ہوئے تو نماز پڑھ لی، بصورت دیگر نماز پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے، یعنی صرف نمود ونمائش اور ریاکاری کے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔
وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مَعْنٌ : شَيْءٌ قَلِيلٌ کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوٰۃ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہی ہوتی ہے، ( ڈھائی فی صد ) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سےعاریتاً مانگ لیتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ گھریلو استعمال کی چیزیں عاریتاً دے دینا اور اس میں کبیدگی محسوس نہ کرنا اچھی صفت ہے اور اس کے برعکس بخل اور کنجوسی برتنا، یہ منکرین قیامت ہی کا شیوہ ہے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ الماعون
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 602
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 608
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 609
سورۃ الماعون کے بارے میں سوالات
سورۃ الماعون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الماعون: آیات کی تعداد 7۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 107 پر ہے۔
سورۃ الماعون کس پارے میں ہے؟
سورۃ الماعون: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ الماعون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الماعون مکی ہے۔
سورۃ الماعون کس صفحے پر ہے؟
سورۃ الماعون مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 602۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 608۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 609۔
سورۃ الماعون میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الماعون: الفاظ کی تعداد 25، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الماعون میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ الماعون: حروف کی تعداد 114، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ الماعون قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ الماعون قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,198 سے آیت نمبر 6,204 تک ہے۔
کیا سورۃ الماعون میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الماعون پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ الماعون سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ الماعون کی تمام 7 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الماعون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 7 آیات اور 25 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ الماعون سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل