مواد پر جائیں

سورۃ المجادلہ 58:13 المجادلة

یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5117، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 544 پر ہے۔

ءَأَشۡفَقۡتُمۡ أَن تُقَدِّمُواْ بَيۡنَ يَدَيۡ نَجۡوَىٰكُمۡ صَدَقَٰتٖۚ فَإِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُواْ وَتَابَ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمۡ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥۚ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ

کیا تم اپنی سرگوشی سے پہلے صدقہ نکالنے سے ڈر گئے؟ پس جب تم نے یہ نہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی تمہیں معاف فرما دیا1 تو اب (بخوبی) نمازوں کو قائم رکھو زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی تابعداری کرتے رہو2۔ تم جو کچھ کرتے ہو اس (سب) سے اللہ (خوب) خبردار ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ امر گو استحباباً تھا، پھر بھی مسلمانوں کے لیے شاق تھا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے جلد ہی اسے منسوخ فرما دیا۔
  2. 2 یعنی فرائض واحکام کی پابندی، اس صدقے کا بدل بن جائے گی، جسے اللہ نے تمہاری تکلیف کے لیے معاف فرما دیا ہے۔

58:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المجادلہ
0/22
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المجادلہ 58:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 58:13

Al-Mukhtasar

13- کیا رسول صلى اللہ عليہ وسلم سے سرگوشی کرنے سے پہلے صدقہ کرنے کی وجہ سے تم فقر اور محتاجی سے ڈرتے ہو؟! سو جب تم نے یہ نہیں کیا جس کا اللہ نے تمھیں حکم دیا اور اللہ نے بھی تم پر کرم فرمایا کہ تمھیں اس کے چھوڑنے کی اجازت دے دی تو اب نمازیں کامل طریقے سے ادا کرو، اپنے مالوں کی زکاۃ دو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اللہ تعالیٰ پوری طرح باخبر ہے اس سے جو تم عمل کرتے ہو۔ تمھارا کوئی عمل اس سے چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
544
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
544
نسخ مصحف (612 صفحات)
545
آیت 58:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.

آیت 58:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 58:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 544 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 544 · نسخ مصحف (612 صفحات): 545.

آیت 58:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 58:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 58:13: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 58:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 58:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,117 ہے۔

سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔

سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔

کیا آیت 58:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 58:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play