سورۃ المجادلہ 58:12 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5116، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 544 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا نَٰجَيۡتُمُ ٱلرَّسُولَ فَقَدِّمُواْ بَيۡنَ يَدَيۡ نَجۡوَىٰكُمۡ صَدَقَةٗۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ لَّكُمۡ وَأَطۡهَرُۚ فَإِن لَّمۡ تَجِدُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ
اے مسلمانو! جب تم رسول ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو1 یہ تمہارے حق میں بہتر اور پاکیزه تر ہے2، ہاں اگر نہ پاؤ تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ہر مسلمان نبی سے مناجات اور خلوت میں گفتگو کرنے کی خواہش رکھتا تھا، جس سے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو خاصی تکلیف ہوتی۔ بعض کہتے ہیں کہ منافقین یوں ہی بلا وجہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے مناجات میں مصروف رہتے تھے، جس سے مسلمان تکلیف محسوس کرتے تھے ، اس لیے اللہ نے یہ حکم نازل فرما دیا، تاکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے گفتگو کرنے کے رجحان عام کی حوصلہ شکنی ہو۔
- 2 بہتر اس لیے کہ صدقے سے تمہارے ہی دوسرے غریب مسلمان بھائیوں کو فائدہ ہوگا اور پاکیزہ تر اس لیے کہ یہ ایک عمل صالح اور اطاعت الٰہی ہے جس سے نفوس انسانی کی تطہیر ہوتی ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ امر بطور استحباب کے تھا، وجوب کے لیے نہیں۔
58:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:12
Al-Mukhtasar
12-جب صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم سے بہت زیادہ سرگوشیاں شروع کر دیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ایمان والو! جب تم رسول صلى اللہ عليہ وسلم سے سرگوشی کا ارادہ کرو تو اپنی سرگوشی کرنے سے پہلے صدقہ کرو۔ یہ پیشگی صدقہ تمھارے لیے بہت بہتر اور زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے جو دلوں کو پاک کرتی ہے۔ ہاں اگر تمھیں صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ملے تو پھر اس کے بغیر سرگوشی کرنے میں تم پر کوئی حرج اور گناہ نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والا، ان پر ایسا رحم کرنے والا ہے کہ اس نے انھیں کسی ایسی چیز کا پابند نہیں کیا جو ان کی طاقت میں نہ ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 544
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 544
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 545
آیت 58:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 544 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 544 · نسخ مصحف (612 صفحات): 545.
آیت 58:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 58:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:12: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,116 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔