سورۃ المجادلہ 58:20 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5124، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 544 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ أُوْلَٰٓئِكَ فِي ٱلۡأَذَلِّينَ
بیشک اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی جو لوگ مخالفت کرتے ہیں1 وہی لوگ سب سے زیاده ذلیلوں میں ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مُحَادَّةٌ، ایسی شدید مخالفت ، عناد اور جھگڑے کو کہتے ہیں کہ فریقین کا باہم ملنا نہایت مشکل ہو، گویا دونوں دو کناروں (حد) پر ہیں جو ایک دوسرےکے مخالف ہیں۔ اسی سے یہ ممانعت کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور اسی لیے دربان اور پہرے دار کو بھی حداد کہا جاتا ہے (فتح القدیر)۔
- 2 یعنی جس طرح گزشتہ امتوں میں سے اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کے مخالفوں کو ذلیل اور تباہ کیا گیا، ان کا شمار بھی انہیں اہل ذلت میں ہوگا اور ان کے حصے میں بھی دنیا وآخرت کی ذلت ورسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔
58:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:20
Al-Mukhtasar
20- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ سے دشمنی رکھتے ہیں اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم سے دشمنی رکھتے ہیں، وہ مِن جملہ ان کافر امتوں سے ہوں گے جنھیں اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 544
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 544
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 545
آیت 58:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 544 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 544 · نسخ مصحف (612 صفحات): 545.
آیت 58:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 58:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:20: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,124 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔