مواد پر جائیں

سورۃ المجادلہ 58:19 المجادلة

یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5123، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 544 پر ہے۔

ٱسۡتَحۡوَذَ عَلَيۡهِمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ فَأَنسَىٰهُمۡ ذِكۡرَ ٱللَّهِۚ أُوْلَٰٓئِكَ حِزۡبُ ٱلشَّيۡطَٰنِۚ أَلَآ إِنَّ حِزۡبَ ٱلشَّيۡطَٰنِ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ

ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے1 ، اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے2 یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے واﻻ ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اسْتَحْوَذَ کے معنی ہیں گھیر لیا، احاطہ کر لیا، جمع کر لیا، اسی لیے اس کا ترجمہ غلبہ حاصل کرلیا، کیا جاتا ہے کہ غلبے میں یہ سارے مفہوم آجاتے ہیں۔
  2. 2 یعنی اس نے جن چیزوں کے کرنے کا حکم دیا ہے، ان سے شیطان نے ان کو غافل کر دیا ہے اور جن چیزوں سے اس نے منع کیا ہے، ان کا وہ ان سے ارتکاب کرواتا ہے، انہیں خوب صورت دکھلا کر، یا مغالطوں میں ڈال کر یا تمناؤں اور آرزوؤں میں مبتلا کرکے۔
  3. 3 یعنی مکمل خسارہ انہی کے حصے میں آئے گا۔ گویا دوسرے ان کی بہ نسبت خسارے میں ہی نہیں ہیں۔ اس لیے کہ انہوں نے جنت کا سودا گمراہی لے کر کر لیا، اللہ پر جھوٹ بولا اور دنیا وآخرت میں جھوٹی قسمیں کھاتے رہے۔

58:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المجادلہ
0/22
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المجادلہ 58:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 58:19

Al-Mukhtasar

19- شیطان ان پر غالب آگیا اور اس نے اپنے وسوسے کے ذریعے سے انھیں اللہ کا ذکر بھلا دیا تو انھوں نے اللہ کی رضا کے کام نہ کیے اور صرف اللہ کی ناراضی کے کام کیے۔ مذکورہ صفات کے حامل لوگ ہی شیطان کے لشکر اور اس کے پیروکار ہیں۔ خبردار! بلاشبہ شیطان کے لشکر اور اس کے پیروکار ہی دنیا و آخرت میں گھاٹا پانے والے ہیں کیونکہ انھوں نے گمراہی کے بدلے ہدایت کو بیچ دیا اور آگ کے بدلے جنت کو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
544
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
544
نسخ مصحف (612 صفحات)
545
آیت 58:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.

آیت 58:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 58:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 544 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 544 · نسخ مصحف (612 صفحات): 545.

آیت 58:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 58:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 58:19: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 58:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 58:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,123 ہے۔

سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔

سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔

کیا آیت 58:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 58:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play