سورۃ المجادلہ 58:5 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5109، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 542 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ كُبِتُواْ كَمَا كُبِتَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ وَقَدۡ أَنزَلۡنَآ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖۚ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٞ مُّهِينٞ
بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وه ذلیل کیے جائیں1 گے جیسے ان سے پہلے کے لوگ ذلیل کیے گئے تھے2، اور بیشک ہم واضح آیتیں اتار چکے ہیں اور کافروں کے لیے تو ذلت واﻻ عذاب ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 كُبِتُوا ، ماضی مجہول کا صیغہ ہے، مستقبل میں ہونے والے واقعے کو ماضی سے تعبیر کرکے واضح کر دیا کہ اس کا وقوع اور تحقق اسی طرح یقینی ہے جیسے کہ وہ ہوچکا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ یہ مشرکین مکہ بدر والے دن ذلیل کیے گئے، کچھ مارے گئے، کچھ قیدی ہوگئے اور مسلمان ان پر غالب رہے۔ مسلمانوں کا غلبہ بھی ان کے حق میں نہایت ذلت تھا۔
- 2 اس سے مراد گزشتہ امتیں ہیں جو اسی مخالفت کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔
58:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:5
Al-Mukhtasar
5- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم سے دشمنی رکھتے ہیں، انھیں ذلیل و رسوا کیا جائے گا جس طرح پہلی امتوں کے ان لوگوں کو ذلیل و رسوا کیا گیا جنھوں نے رسولوں سے دشمنی رکھی۔ یقیناً ہم نے واضح آیات اتاری ہیں اور اللہ تعالیٰ، اس کے رسولوں اور اس کی آیتوں کا انکار کرنے والوں کے لیے ذلیل و رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 542
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 542
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 543
آیت 58:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 542 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 542 · نسخ مصحف (612 صفحات): 543.
آیت 58:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 58:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:5: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,109 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔