سورۃ المجادلہ 58:6 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5110، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 542 پر ہے۔
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓاْۚ أَحۡصَىٰهُ ٱللَّهُ وَنَسُوهُۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ
جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کیے ہوئے عمل سے آگاه کرے گا، جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے تھے1 ، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ ذہنوں میں پیدا ہونے والے اشکال کا جواب ہے کہ گناہوں کی اتنی کثرت اور ان کا اتنا تنوع ہے کہ ان کا احصا بظاہر ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہارے لیے یقیناً ناممکن ہے بلکہ تمہیں تو خود اپنے کئے ہوئے سارے کام بھی یاد نہیں ہوں گے لیکن اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں، اس نے ایک ایک کا عمل محفوظ کیا ہوا ہے۔
- 2 اس پر کوئی چیز مخفی نہیں۔ آگے اس کی مزید تاکید ہے کہ وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔
58:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:6
Al-Mukhtasar
6- جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھائے گا، ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑے گا، پھر انھیں ان کے ان بدترین اعمال کی خبر دے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے جنھیں اللہ نے ان کے خلاف شمار کر رکھا ہے، ان کا کوئی عمل اس سے اوجھل نہیں رہتا۔ وہ اسے بھول گئے مگر اسے ان صحیفوں میں لکھا ہوا پائیں گے جو ہر چھوٹا اور بڑا عمل محفوظ کر لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کی اطلاع ہے، ان کا کوئی عمل اس سے چھپا ہوا نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 542
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 542
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 543
آیت 58:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 542 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 542 · نسخ مصحف (612 صفحات): 543.
آیت 58:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 58:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:6: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,110 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔