سورۃ المؤمنون 23:100
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 100 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2773، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 348 پر ہے۔
لَعَلِّيٓ أَعۡمَلُ صَٰلِحٗا فِيمَا تَرَكۡتُۚ كـَلَّآۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَاۖ وَمِن وَرَآئِهِم بَرۡزَخٌ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں1 ، ہرگز ایسا نہیں ہوگا2، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل3 ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہ آرزو، ہر کافر موت کے وقت، دوبارہ اٹھائے جانے کے وقت، بارگاہ الٰہی میں قیامت کے وقت اور جہنم میں دھکیل دیئے جانے کے وقت کرتا ہے اور کرے گا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ قرآن کریم میں اس مضمون کو متعدد، جگہ بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً سورۂ منافقون:10-11، ابراھیم:44، اعراف: 53، السجدة: 12۔ الانعام: 27-28۔ الشوریٰ: 24۔ المؤمن: 11- 12۔ فاطر: 37 وغیرها من الآیات۔
- 2 کَلَّا، ڈانٹ ڈپٹ کے لئے ہے یعنی ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ انہیں دوبارہ دنیا میں بھیج دیا جائے۔
- 3 اس کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ ایسی بات ہے کہ جو ہر کافر نزع (جان کنی) کے وقت کہتا ہے۔ دوسرے معنی ہیں کہ یہ صرف بات ہی بات ہے عمل نہیں، اگر انہیں دوبارہ بھی دنیا میں بھیج دیا جائے تو ان کا یہ قول، قول ہی رہے گا عمل اصلاح کی توفیق انہیں پھر نصیب نہیں ہوگی،جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: «وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ» (الأنعام ،28) ”اگر انہیں دنیا میں لوٹا دیا جائے تو یہ پھر وہی کام کریں گے جن سے انہیں منع کیا گیا تھا“۔ کافر دنیا میں اپنے خاندان اور قبیلے کے پاس جانے کی آرزو نہیں کرے گا، بلکہ عمل صالح کے لئے دنیا میں آنے کی آرزو کرے گا۔ اس لئے زندگی کے لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عمل صلاح کر لئے جائیں تاکہ کل قیامت کو یہ آرزو کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے (ابن کثیر)
- 4 دو چیزوں کے درمیان حجاب اور آڑ کو برزخ کہا جاتا ہے۔ دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی کے درمیان جو وقفہ ہے، اسے یہاں برزخ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کیونکہ مرنے کے بعد انسان کا تعلق دنیا کی زندگی سے ختم ہو جاتا ہے اور آخرت کی زندگی کا آغاز اس وقت ہوگا جب تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ یہ درمیان کی زندگی ہے۔ انسان کا وجود جہاں بھی اور جس شکل میں بھی ہوگا، بظاہر وہ مٹی میں مل کر مٹی بن چکا ہوگا، یا راکھ بنا کر ہواؤں میں اڑا دیا یا دریاؤں میں بہا دیا ہوگا یا کسی جانور کی خوراک بن گیا ہوگا، مگر اللہ تعالٰی سب کو ایک نیا وجود عطا فرما کر میدان محشر میں جمع فرمائے گا۔
23:100 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:100
Al-Mukhtasar
100- تاکہ جب میں اس کی طرف واپس جاؤں تو نیک عمل کروں۔ ہرگز نہیں، ایسا کبھی نہیں ہوگا جیسے تو چاہتا ہے۔ یہ صرف ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے ورنہ بالفرض اگر اسے دنیا کی طرف بھیج بھی دیا جائے تو وہ جو وعدہ کر رہا ہے، اسے وفا نہیں کرے گا۔ یہ فوت ہونے والے قیامت قائم ہونے اور دوبارہ اٹھائے جانے تک دنیا اور آخرت کے درمیان ایک برزخ، یعنی حجاب میں رہیں گے اور وہ دنیا کی طرف نہیں پلٹ سکیں گے کہ ان سے جو کمی رہ گئی، اس کا ازالہ کر سکیں اور جو انھوں نے بگاڑا، اس کی اصلاح کر سکیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 348
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 348
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 349
آیت 23:100 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:100 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:100 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 348 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 348 · نسخ مصحف (612 صفحات): 349.
آیت 23:100 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 23:100 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:100: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:100 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:100 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,773 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:100 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:100 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔