مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:17

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2690، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 342 پر ہے۔

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعَ طَرَآئِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ ٱلۡخَلۡقِ غَٰفِلِينَ

ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں1 اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 طَرَائِقَ، طَرِيقَةٌ کی جمع ہے مراد آسمان ہیں عرب، اوپر تلے چیز کو بھی کہتے ہیں آسمان بھی اوپر تلے ہیں اس لئے انہیں طرائق کہا۔ یا طریقہ بمعنی راستہ ہے، آسمان ملائکہ کے آنے جانے یا ستاروں کی گزرگاہ ہے، اس لئے انہیں طرائق قرار ریا۔
  2. 2 خَلَق سے مراد مخلوق ہے۔ یعنی آسمانوں کو پیدا کر کے ہم اپنی زمینی مخلوق سے غافل نہیں ہوگئے بلکہ ہم نے آسمانوں کو زمین پر گرنے سے محفوظ رکھا ہے تاکہ مخلوق ہلاک نہ ہو۔ یا یہ مطلب ہے کہ مخلوق کی مصلحتوں اور ان کی ضروریات زندگی سے غافل نہیں ہوگئے بلکہ ہم اس کے انتظام کرتے ہیں (فتح القدیر) اور بعض نے یہ مفہوم بیان کیا ہے کہ زمین سے جو کچھ نکلتا یا داخل ہوتا، اسی طرح آسمان سے جو اترتا اور چڑھتا ہے، سب اس کے علم میں ہے اور ہرچیز پر وہ نظر رکھتا ہے اور ہر جگہ وہ اپنے علم کے لحاظ سے تمہارے ساتھ ہوتا ہے۔ (ابن کثیر)

23:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:17

Al-Mukhtasar

17- اے لوگو! یقیناً ہم نے تمھارے اوپر سات آسمان بنائے جو ایک دوسرے کے اوپر ہیں اور ہم اپنی مخلوق سے غافل ہیں نہ اسے بھولنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
342
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
342
نسخ مصحف (612 صفحات)
343
آیت 23:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 342 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 342 · نسخ مصحف (612 صفحات): 343.

آیت 23:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 23:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:17: حروف کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,690 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play