مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:18

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2691، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 343 پر ہے۔

وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءَۢ بِقَدَرٖ فَأَسۡكَنَّٰهُ فِي ٱلۡأَرۡضِۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابِۭ بِهِۦ لَقَٰدِرُونَ

ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں1 ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں2، اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی نہ زیادہ کہ جس سے تباہی پھیل جائے اور نہ اتنا کم کہ پیداوار اور دیگر ضروریات کے لئے کافی نہ ہو۔
  2. 2 یعنی یہ انتطام بھی کیا کہ سارا پانی برس کر فوراً بہہ نہ جائے اور ختم نہ ہو جائے بلکہ ہم نے چشموں، نہروں، دریاؤں اور تالابوں اور کنوؤں کی شکل میں اسے محفوظ بھی کیا، تاکہ ان ایام میں جب بارشیں نہ ہوں، یا ایسے علاقے میں جہاں بارش کم ہوتی ہے اور پانی کی ضرورت زیادہ ہے، ان سے پانی حاصل کر لیا جائے۔
  3. 3 یعنی جس طرح ہم اپنے فضل و کرم سے پانی کا ایسا وسیع انتظام کیا ہے، وہیں ہم اس بات پر بھی قادر ہیں کہ پانی کی سطح اتنی نیچی کر دیں کہ تمہارے لئے پانی کا حصول ناممکن ہو جائے۔

23:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:18

Al-Mukhtasar

18- اور ہم نے ضرورت کے مطابق آسمان سے بارش کا پانی اتارا، نہ زیادہ کہ بگاڑ پیدا کرے اور نہ تھوڑا کہ کافی نہ ہو، پھر ہم نے اسے زمین میں ٹھہرا دیا جس سے انسان اور چوپائے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یقیناً ہم اس پر خوب قادر ہیں کہ اس پانی کو (گہرائی میں) لے جائیں اور تم فائدہ نہ اٹھا سکو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
343
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
343
نسخ مصحف (612 صفحات)
344
آیت 23:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 343 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 343 · نسخ مصحف (612 صفحات): 344.

آیت 23:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 23:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:18: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,691 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play