سورۃ المنافقون 63:10
یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5198، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 555 پر ہے۔
وَأَنفِقُواْ مِن مَّا رَزَقۡنَٰكُم مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَ أَحَدَكُمُ ٱلۡمَوۡتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوۡلَآ أَخَّرۡتَنِيٓ إِلَىٰٓ أَجَلٖ قَرِيبٖ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے (ہماری راه میں) اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آ جائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار! مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں1 دیتا؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سے ہو جاؤں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 خرچ کرنے سے مراد زکٰوۃ کی ادائیگی اور دیگر امور خیر میں خرچ کرنا ہے۔
- 2 اس سے معلوم ہوا کہ زکٰوۃ کی ادائیگی اور انفاق فی سبیل اللہ میں اور اسی طرح اگر حج کی استطاعت ہو تو اس کی ادائیگی میں قطعاً تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اس لیے کہ موت کا کوئی پتہ نہیں کس وقت آجائے؟ اور یہ فرائض اس کے ذمے رہ جائیں کیونکہ موت کے وقت آرزو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
63:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 63:10
Al-Mukhtasar
10- ان مالوں میں سے خرچ کرو جو اللہ تعالیٰ نے تمھیں بطور رزق دیے ہیں، اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے، پھر وہ اپنے رب سے کہے: اے میرے رب! تو مجھے تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا کہ میں اپنا مال اللہ کی راہ میں صدقہ کروں اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ہو جاؤں جن کے عمل نیک ہوتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 555
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 555
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 556
آیت 63:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 63:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 63:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 555 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.
آیت 63:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 63:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 63:10: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 63:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 63:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,198 ہے۔
سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔
سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المنافقون مدنی ہے۔
کیا آیت 63:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 63:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔