سورۃ المنافقون 63:9
یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5197، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 555 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تُلۡهِكُمۡ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُمۡ عَن ذِكۡرِ ٱللَّهِۚ وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ
اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اوﻻد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں1 ۔ اور جو ایسا کریں وه بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی مال اور اولاد کی محبت تم پر اتنی غالب نہ آجائے کہ تم اللہ کے بتلائے ہوئے احکام وفرائض سے غافل ہو جاؤ اور اللہ کی قائم کردہ حلال وحرام کی حدوں کی پروا نہ کرو۔ منافقین کے ذکر کے فوراً بعد اس تنبیہ کا مقصد یہ ہے کہ یہ منافقین کا کردار ہے جو انسان کو خسارے میں ڈالنے والا ہے۔ اہل ایمان کا کرداراس کے برعکس ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ ہر وقت اللہ کو یاد رکھتے ہیں، یعنی اس کے احکام وفرائض کی پابندی اور حلال وحرام کے درمیان تمیز کرتے ہیں۔
63:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 63:9
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے منافقوں کی خواہش کا ذکر کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کریں اور ان کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح (نادار) لوگ اللہ کے دین سے دور رہیں گے تو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو بخل سے ڈرایا اور انھیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم دیا، چنانچہ فرمایا:
9- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! تمھارے مال اور تمھاری اولادیں تمھیں نماز اور اسلام کے دیگر فرائض سے غافل نہ کر دیں۔ جسے اس کے مال اور اولاد نے ان فرائض و واجبات سے غافل کر دیا جو اللہ تعالیٰ نے نماز وغیرہ کی صورت میں اس پر ضروری قرار دیے ہیں تو یہی لوگ صحیح معنوں میں نقصان اٹھانے والے ہیں جنھوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال لیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 555
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 555
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 556
آیت 63:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 63:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 63:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 555 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.
آیت 63:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 63:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 63:9: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 63:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 63:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,197 ہے۔
سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔
سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المنافقون مدنی ہے۔
کیا آیت 63:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 63:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔