مواد پر جائیں

سورۃ المنافقون 63:6

یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5194، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 555 پر ہے۔

سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ أَسۡتَغۡفَرۡتَ لَهُمۡ أَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ لَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ

ان کے حق میں آپ کا استغفار کرنا اور نہ کرنا دونوں برابر ہے1 ۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہر گز نہ بخشے گا2۔ بیشک اللہ تعالیٰ (ایسے) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اپنے نفاق پر اصرار اور کفر پر استمرار کی وجہ سے وہ ایسے مقام پر پہنچ گئے جہاں استغفار اور عدم استغفار ان کے حق میں برابر ہے۔
  2. 2 اگر اسی حالت نفاق میں وہ مر گئے۔ ہاں اگر وہ زندگی میں کفر ونفاق سے تائب ہو جائیں تو بات اور ہے، پھر ان کی مغفرت ممکن ہے۔

63:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المنافقون
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المنافقون 63:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 63:6

Al-Mukhtasar

6- اے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ! آپ کا ان کے لیے گناہوں کی بخشش طلب کرنا اور ان کے لیے معافی نہ مانگنا برابر ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لیے ان کے گناہ ہرگز نہیں بخشے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت سے نکلنے والی اور اپنی نافرمانیوں پر اصرار کرنے والی قوم کو ہدایت کی توفیق نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
555
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
555
نسخ مصحف (612 صفحات)
556
آیت 63:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.

آیت 63:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 63:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 555 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.

آیت 63:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 63:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 63:6: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 63:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 63:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,194 ہے۔

سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔

سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المنافقون مدنی ہے۔

کیا آیت 63:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 63:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play