مواد پر جائیں

سورۃ المنافقون 63:7

یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5195، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 555 پر ہے۔

هُمُ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُواْ عَلَىٰ مَنۡ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّواْۗ وَلِلَّهِ خَزَآئِنُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَٰكِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَا يَفۡقَهُونَ

یہی وه ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وه ادھر ادھر ہو جائیں1 اور آسمان وزمین کے کل خزانے اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں2 لیکن یہ منافق بے سمجھ ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 ایک غزوے میں (جسے اہل سیر غزوۂ مریسیع یا غزوۂ بنی المصطلق کہتے ہیں) ایک مہاجر اور ایک انصاری کا جھگڑا ہوگیا، دونوں نے اپنی اپنی حمایت کے لیے انصار اور مہاجرین کو پکارا، جس پر عبداللہ بن ابی (منافق) نے انصار سے کہا کہ تم نے مہاجرین کی مدد کی اور اور ان کو اپنے ساتھ رکھا، اب دیکھ لو، اس کا نتیجہ سامنے آرہا ہے یعنی یہ اب تمہارا کھا کر تمہیں پر غرا رہے ہیں۔ ان کا علاج تو یہ ہے کہ ان پر خرچ کرنا بند کر دو، یہ اپنے آپ تتر بتر ہو جائیں گے۔ نیز اس نے یہ بھی کہا کہ ہم (جو عزت والے ہیں) ان ذلیلوں (مہاجروں) کو مدینے سے نکال دیں گے۔ حضرت زید بن ارقم (رضي الله عنه) نے یہ کلمات خبیثہ سن لیے اور انہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو آکر بتلایا، آپ (صلى الله عليه وسلم) نے عبداللہ بن ابی کو بلا کر پوچھا تو اس نے صاف انکار کر دیا۔ جس پر حضرت زید بن ارقم (رضي الله عنه) ، کو سخت ملال ہوا، اللہ تعالیٰ نے حضرت زید بن ارقم (رضي الله عنه) ، کی صداقت کے اظہار کے لیے سورۂ منافقون نازل فرما دی، جس میں ابن ابی کے کردار کو پوری طرح طشت ازبام کر دیا گیا۔ (صحيح البخاري، تفسير سورة المنافقين)۔
  2. 2 مطلب یہ ہے کہ مہاجرین کا رازق اللہ تعالیٰ ہے اس لیے کہ رزق کے خزانے اسی کے پاس ہیں، وہ جس کو جتنا چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے۔
  3. 3 منافق اس حقیقت کو نہیں جانتے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ انصار اگر مہاجرین کی طرف دست تعاون دراز نہ کریں تو وہ بھوکے مر جائیں گے۔

63:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المنافقون
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المنافقون 63:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 63:7

Al-Mukhtasar

7- یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو فقراء اور مدینے کے آس پاس کے دیہاتی رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے پاس ہیں، ان پر اپنے مال خرچ نہ کرو، تاکہ وہ آپ کو چھوڑ کر بکھر جائیں، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے صرف اکیلے اللہ کے پاس ہیں، جنھیں وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے عطا فرما دیتاہے، لیکن منافق یہ نہیں جانتے کہ رزق کے خزانے صرف اس پاک ذات کے ہاتھ میں ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
555
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
555
نسخ مصحف (612 صفحات)
556
آیت 63:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.

آیت 63:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 63:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 555 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.

آیت 63:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 63:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 63:7: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 63:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 63:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,195 ہے۔

سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔

سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المنافقون مدنی ہے۔

کیا آیت 63:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 63:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play