سورۃ القمر 54:9
یہ سورۃ القمر کی 55 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4855، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 529 پر ہے۔
۞ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ فَكَذَّبُواْ عَبۡدَنَا وَقَالُواْ مَجۡنُونٞ وَٱزۡدُجِرَ
ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 وَازْدُجِرَ وَازْتُجِرَ ہے، یعنی قوم نوح نے نوح (عليه السلام) کی تکذیب ہی نہیں کی، بلکہ انہیں جھڑکا اور ڈرایا دھمکایا بھی۔ جیسے دوسرےمقام پر فرمایا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ (الشعراء: 116) ”اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو تجھے سنگسارکر دیا جائے گا“۔
54:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 54:9
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے کافروں کے ہمارے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی دعوت سے منہ پھیرنے کا ذکر کیا تو آپ کی تسلی کے لیے آپ کو یہ بھی بتا دیا کہ پہلی امتوں نے بھی اپنے رسولوں کو جھٹلایا تھا، چنانچہ فرمایا:
9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کی دعوت کو جھٹلانے والے ان لوگوں سے پہلے قومِ نوح نے جھٹلایا۔ جب ہم نے اپنے بندے نوح علیہ السلام کو ان کی طرف بھیجا تو انھوں نے اسے جھٹلایا اور اس کے بارے میں کہا: یہ دیوانہ ہے اور جب وہ انھیں دعوت دینے سے باز نہ آئے تو انھیں طرح طرح سے برا بھلا کہا اور دھمکیاں دے کر ان کے ساتھ نہایت برا سلوک کیا۔0 پھر نوح علیہ السلام نے اپنے رب سے یوں دعا کی: بلاشبہ میری قوم مجھ پر غالب آگئی ہے اور انھوں نے میری بات نہیں مانی، اب تو ان پر عذاب نازل کر کے ان سے بدلہ لے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 529
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 529
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 530
آیت 54:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القمر. 114 میں سے سورت نمبر 54 · آیات کی تعداد: 55.
آیت 54:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 54:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 529 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 529 · نسخ مصحف (612 صفحات): 530.
آیت 54:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 54:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 54:9: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 54:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 54:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,855 ہے۔
سورۃ القمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القمر: آیات کی تعداد 55۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 54 پر ہے۔
سورۃ القمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القمر مکی ہے۔
کیا آیت 54:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 54:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 55 آیات اور 342 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔