سورۃ القصص 28:13
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3265، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 386 پر ہے۔
فَرَدَدۡنَٰهُ إِلَىٰٓ أُمِّهِۦ كَيۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ وَلِتَعۡلَمَ أَنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
پس ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف واپس پہنچایا1 ، تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور آزرده خاطر نہ ہو اور جان لے کہ اللہ تعالی کا وعده سچا ہے2 لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 چنانچہ انہوں نے ہمشیرہ موسیٰ (عليه السلام) سے کہا کہ جا اس عورت کو لے آ، چنانچہ وہ دوڑی دوڑی گئی اور اپنی ماں کو، جو موسیٰ (عليه السلام) کی بھی ماں تھی، ساتھ لے آئی۔
- 2 جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اپنی والدہ کا دودھ پی لیا، تو فرعون نے والدۂ موسیٰ سے محل میں رہنے کی استدعا کی تاکہ بچے کی صحیح پرورش اور نگہداشت ہوسکے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاوند اور بچوں کو چھوڑ کر یہاں نہیں رہ سکتی۔ بالآخر یہ طے پایا کہ بچے کو وہ اپنے ساتھ ہی اپنے گھر لے جائیں اور وہیں اس کی پرورش کریں اور اس کی اجرت انہیں شاہی خزانے سے دی جائے گی ، سبحان اللہ ! اللہ کی قدرت کے کیا کہنے، دودھ اپنے بچے کو پلائیں اور تنخواہ فرعون سے وصول کریں، رب نے موسیٰ (عليه السلام) کو واپس لوٹانے کا وعدہ کس احسن طریقے سے پورا فرمایا۔ فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ ایک مرسل روایت میں ہے ”اس کاریگر کی مثال جو اپنی بنائی ہوئی چیز میں ثواب اور خیر کی نیت بھی رکھتا ہے، موسیٰ (عليه السلام) کی ماں کی طرح ہے جو اپنے ہی بچے کو دودھ پلاتی ہے اور اس کی اجرت بھی وصول کرتی ہے“ (مراسیل أبی داود)
- 3 یعنی بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے انجام کی حقیقت سے اکثر لوگ بےعلم ہوتے ہیں لیکن اللہ کو اس کے حسن انجام کا علم ہوتا ہے۔ اسی لیے اللہ نے فرمایا ”ہوسکتا ہے جس چیز کو تم برا سمجھو، اس میں تمہارے لیے خیر ہو اور جس چیز کو تم پسند کرو، اس میں تمہارے لیے شرکا پہلو ہو“ (البقرۃ: 216) دوسرے مقام پر فرمایا ”ہوسکتا ہے تم کسی چیز کو برا سمجھو، اور اللہ اس میں تمہارے لیے خیر کثیر پیدا فرما دے“ (النساء: 19) اس لیے انسان کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی پسند وناپسند سے قطع نظر ہر معاملے میں اللہ اور رسول کے احکام کی پابندی کرلے کہ اسی میں اس کے لیے خیر اور حسن انجام ہے۔
28:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:13
Al-Mukhtasar
13- چنانچہ ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اسے قریب سے دیکھ کر اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ اس کی جدائی کی وجہ سے غم زدہ نہ ہو اور تاکہ وہ جان لے کہ موسیٰ علیہ السلام کو اس کی طرف لوٹانے کا اللہ کا وعدہ سچا ہے جس میں کوئی شک نہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اس وعدے کو نہیں جانتی تھی اور نہ کوئی یہ جانتا تھا کہ یہی اس کی ماں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 386
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 386
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 387
آیت 28:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 386 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 386 · نسخ مصحف (612 صفحات): 387.
آیت 28:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 28:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:13: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,265 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔