سورۃ القصص 28:14
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3266، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 387 پر ہے۔
وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥ وَٱسۡتَوَىٰٓ ءَاتَيۡنَٰهُ حُكۡمٗا وَعِلۡمٗاۚ وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے ہم نے انہیں حکمت وعلم عطا فرمایا1 ، نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حکم اور علم سے مراد اگر نبوت ہے تو اس مقام تک کس طرح پہنچے ، اس کی تفصیل اگلی آیات میں ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک اس سے مراد نبوت نہیں بلکہ عقل ودانش اور وہ علوم ہیں جو انہوں نے اپنے آبائی اور خاندانی ماحول میں رہ کر سیکھے۔
28:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:14
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کے بچپن کا ذکر کیا تو ساتھ ہی ان کے دورِ جوانی کا تذکرہ بھی کر دیا، چنانچہ فرمایا:
14- جب وہ بدن کے مضبوط اور طاقتور ہو جانے کی عمر کو پہنچے اور بھرپور قوت والے ہوگئے تو ہم نے انھیں نبوت سے پہلے بنی اسرائیل کے دین کا فہم اور علم عطا کیا۔ جس طرح ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو ان کی اطاعت پر جزا دی، ہم ہر دور میں اور ہر جگہ نیکوکاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 387
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 387
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 388
آیت 28:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 387 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 387 · نسخ مصحف (612 صفحات): 388.
آیت 28:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 28:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:14: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,266 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔