مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:18

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3270، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 387 پر ہے۔

فَأَصۡبَحَ فِي ٱلۡمَدِينَةِ خَآئِفٗا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا ٱلَّذِي ٱسۡتَنصَرَهُۥ بِٱلۡأَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهُۥۚ قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰٓ إِنَّكَ لَغَوِيّٞ مُّبِينٞ

صبح ہی صبح ڈرتے1 اندیشہ کی حالت میں خبریں لینے کو شہر میں گئے، کہ اچانک وہی شخص جس نے کل ان سے مدد طلب کی تھی ان سے فریاد کر رہا ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اس سے کہا کہ اس میں شک نہیں تو تو صریح بے راه ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 خَائِفًا کے معنی ڈرتے ہوئے يَتَرَقَّبُ ، ادھر ادھر جھانکتے اور اپنے بارے میں اندیشوں میں مبتلا۔
  2. 2 یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اس کو ڈانٹا کہ تو کل بھی لڑتا ہوا پایا گیا تھا اور آج پھر تو کسی سے دست بہ گریبان ہے، تو تو صریح بےراہ یعنی جھگڑالو ہے۔

28:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:18

Al-Mukhtasar

18- پھر جب موسیٰ علیہ السلام سے قبطی کا قتل ہوگیا تو وہ صبح صبح ڈرتے ہوئے شہر میں خبر لینے کے لیے آئے کہ کیا صورت حال ہے تو دیکھا کہ جس شخص نے کل ان سے اپنے قبطی دشمن کے خلاف مدد مانگی تھی، آج ایک اور قبطی کے خلاف مدد کے لیے انھیں پکار رہا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے اس سے کہا: بلاشبہ تو تو نہایت گمراہ اور صاف بھٹکا ہوا شخص ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
387
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
387
نسخ مصحف (612 صفحات)
388
آیت 28:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 387 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 387 · نسخ مصحف (612 صفحات): 388.

آیت 28:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 28:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:18: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,270 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play