سورۃ القصص 28:19
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3271، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 387 پر ہے۔
فَلَمَّآ أَنۡ أَرَادَ أَن يَبۡطِشَ بِٱلَّذِي هُوَ عَدُوّٞ لَّهُمَا قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ أَتُرِيدُ أَن تَقۡتُلَنِي كَمَا قَتَلۡتَ نَفۡسَۢا بِٱلۡأَمۡسِۖ إِن تُرِيدُ إِلَّآ أَن تَكُونَ جَبَّارٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ ٱلۡمُصۡلِحِينَ
پھر جب اپنے اور اس کے دشمن کو پکڑنا چاہا1 وه فریادی کہنے لگا کہ2 موسیٰ (علیہ السلام) کیا جس طرح تو نے کل ایک شخص کو قتل کیا ہے مجھے بھی مار ڈالنا چاہتا ہے، تو تو ملک میں ﻇالم وسرکش ہونا ہی چاہتا ہے اور تیرا یہ اراده ہی نہیں کہ ملاپ کرنے والوں میں سے ہو.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے چاہا کہ قبطی کو پکڑ لیں، کیونکہ وہی حضرت موسیٰ (عليه السلام) اور بنی اسرائیل کا دشمن تھا، تاکہ لڑائی زیادہ نہ بڑھے۔
- 2 فریادی (اسرائیلی) سمجھا کہ موسیٰ (عليه السلام) شاید اسے پکڑنے لگے ہیں تو وہ بول اٹھا کہ اے موسیٰ ! أَتُرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي ...... جس سے قبطی کے علم میں یہ بات آگئی کہ کل جو قتل ہوا تھا، اس کا قاتل موسیٰ (عليه السلام) ہے، اس نے جاکر فرعون کو بتلا دیا جس پر فرعون نے اس کے بدلے میں موسیٰ (عليه السلام) کو قتل کرنے کا عزم کرلیا۔
28:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:19
Al-Mukhtasar
19- پھر جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنے اور اس اسرائیلی کے دشمن قبطی کو پکڑنے کا ارادہ کیا تو اسرائیلی سمجھا کہ موسیٰ علیہ السلام مجھے پکڑنے لگے ہیں کیونکہ اس نے یہ بات سنی تھی کہ ’’بلاشبہ تو تو نہایت گمراہ اور صاف بھٹکا ہوا شخص ہے‘‘ تو اس نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: کیا تم چاہتے ہو کہ مجھے بھی اسی طرح قتل کر دو جس طرح تم نے کل ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ تم تو بس یہ چاہتے ہو کہ لوگوں کو قتل کر کے اور ان پر ظلم ڈھا کر ملک میں سرکش بنو ۔تمھارا یہ ارادہ ہی نہیں کہ تم جھگڑنے والوں کے درمیان صلح کرانے والے بنو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 387
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 387
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 388
آیت 28:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 387 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 387 · نسخ مصحف (612 صفحات): 388.
آیت 28:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 28:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:19: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,271 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔