سورۃ القصص 28:20
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3272، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 387 پر ہے۔
وَجَآءَ رَجُلٞ مِّنۡ أَقۡصَا ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡعَىٰ قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّ ٱلۡمَلَأَ يَأۡتَمِرُونَ بِكَ لِيَقۡتُلُوكَ فَٱخۡرُجۡ إِنِّي لَكَ مِنَ ٱلنَّٰصِحِينَ
شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا1 اور کہنے لگا اے موسیٰ! یہاں کے سردار تیرے قتل کا مشوره کر رہے ہیں، پس تو بہت جلد چلا جا مجھے اپنا خیر خواه مان.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ آدمی کون تھا؟ بعض کے نزدیک یہ فرعون کی قوم سے تھا جو درپردہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کا خیر خواہ تھا۔ اور ظاہر ہے سرداروں کے مشورے کی خبر ایسے ہی آدمی کے ذریعے آنا زیادہ قرین قیاس ہے۔ بعض کے نزدیک یہ موسیٰ (عليه السلام) کا قریبی رشتے دار اور اسرائیلی تھا۔ اور اقصائے شہر سے مراد منف ہے جہاں فرعون کا محل اور دارالحکومت تھا اور یہ شہر کے آخری کنارے پر تھا۔
28:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:20
Al-Mukhtasar
20- جب یہ خبر پھیل گئی تو ایک شخص شہر کے پرلے کنارے سے دوڑتا ہوا آیا جسے ڈر تھا کہ موسیٰ علیہ السلام پکڑے جائیں گے۔ اس نے کہا: اے موسیٰ! قومِ فرعون کے وڈیرے آپ کے قتل کا مشورہ کر رہے ہیں، لہٰذا آپ شہر سے نکل جائیں۔ بلاشبہ میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوں۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ آپ کو پکڑ کر قتل کر دیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 387
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 387
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 388
آیت 28:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 387 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 387 · نسخ مصحف (612 صفحات): 388.
آیت 28:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 28:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:20: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,272 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔