سورۃ القصص 28:23
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3275، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 388 پر ہے۔
وَلَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ أُمَّةٗ مِّنَ ٱلنَّاسِ يَسۡقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ ٱمۡرَأَتَيۡنِ تَذُودَانِۖ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَاۖ قَالَتَا لَا نَسۡقِي حَتَّىٰ يُصۡدِرَ ٱلرِّعَآءُۖ وَأَبُونَا شَيۡخٞ كَبِيرٞ
مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے1 اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے (جانوروں کو) روکتی ہوئی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے2، وه بولیں کہ جب تک یہ چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں3 اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی جب مدین پہنچے تو اس کے کنویں پر دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا ہے۔ مدین یہ قبیلے کا نام تھا اور حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اولاد سے تھا، جب کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) حضرت یعقوب (عليه السلام) کی نسل سے تھے جو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پوتے (حضرت اسحاق عليه السلام کے بیٹے) تھے۔ یوں اہل مدین اور موسیٰ (عليه السلام) کے درمیان نسبی تعلق بھی تھا (ایسر التفاسیر) اور یہی حضرت شعیب (عليه السلام) کا مسکن ومبعث بھی تھا۔
- 2 دو عورتوں کو اپنے جانور روکے، کھڑے دیکھ کر حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے دل میں رحم آیا اور ان سے پوچھا، کیا بات ہے تم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلاتیں؟
- 3 تاکہ مردوں سے ہمارا اختلاط نہ ہو۔ رُعَاءٌ، رَاعٍ (چرواہا) کی جمع ہے۔
- 4 اس لیے وہ خود گھاٹ پر پانی پلانے کے لیے نہیں آسکتے۔
28:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:23
Al-Mukhtasar
23- جب وہ مدین کے پانی (کنویں) پر پہنچے جہاں سے وہ لوگ پانی لیتے تھے تو وہاں انھوں نے لوگوں کی ایک جماعت کو اپنے مویشیوں کو پانی پلاتے ہوئے پایا اور وہاں ان سے ہٹ کر دو لڑکیاں دیکھیں جو اپنی بکریوں کو پانی سے روکے کھڑی تھیں۔ موسیٰ علیہ السلام نے ان سے پوچھا: تمھارا کیا معاملہ ہے، تم لوگوں کے ساتھ پانی نہیں پلاتیں؟ ان دونوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: ہماری عادت یہ ہے کہ ہم رکی رہتی ہیں اور اس وقت تک پانی نہیں پلاتیں جب تک چرواہے پانی پلا کر واپس نہیں چلے جاتے تاکہ مردوں سے ہمارا میل جول نہ ہو اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں، وہ پانی نہیں پلا سکتے۔ ہم مجبوراً اپنی بکریوں کو پانی پلانے کے لیے آتی ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 388
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 388
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 389
آیت 28:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 388 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 388 · نسخ مصحف (612 صفحات): 389.
آیت 28:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 28:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:23: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,275 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔