سورۃ القصص 28:27
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3279، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 388 پر ہے۔
قَالَ إِنِّيٓ أُرِيدُ أَنۡ أُنكِحَكَ إِحۡدَى ٱبۡنَتَيَّ هَٰتَيۡنِ عَلَىٰٓ أَن تَأۡجُرَنِي ثَمَٰنِيَ حِجَجٖۖ فَإِنۡ أَتۡمَمۡتَ عَشۡرٗا فَمِنۡ عِندِكَۖ وَمَآ أُرِيدُ أَنۡ أَشُقَّ عَلَيۡكَۚ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
اس بزرگ نے کہا میں اپنی ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کو آپ کے نکاح میں دینا چاہتا ہوں1 اس (مہر پر) کہ آپ آٹھ سال تک میرا کام کاج کریں2۔ ہاں اگر آپ دس سال پورے کریں تو یہ آپ کی طرف سے بطور احسان کے ہے میں یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ آپ کو کسی مشقت میں ڈالوں3، اللہ کو منظور ہے تو آگے چل کر آپ مجھے بھلا آدمی پائیں گے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ہمارے ملک میں کسی لڑکی والے کی طرف سے نکاح کی خواہش کا اظہار معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لیکن شریعت الٰہیہ میں یہ مذموم نہیں ہے۔ صفات محمودہ کا حامل لڑکا اگر مل جائے تو اس سے یا اس کے گھر والوں سے اپنی لڑکی کے لیے رشتے کی بابت بات چیت کرنا برا نہیں ہے، بلکہ محمود اور پسندیدہ ہے۔ عہد رسالت مآب (صلى الله عليه وسلم) اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی یہی طریقہ تھا۔
- 2 اس سے علما نے اجارے کے جواز پر استدلال کیا ہے یعنی کرائے اور اجرت پر مرد کی خدمات حاصل کرنا جائز ہے۔
- 3 یعنی مزید دو سال کی خدمت میں مشقت اور ایذا محسوس کریں تو آٹھ سال کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔
- 4 نہ جھگڑا کروں گا نہ اذیت پہنچاؤں گا، نہ سختی سے کام لوں گا۔
28:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:27
Al-Mukhtasar
27- ان کے والد نے موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کر کے کہا: میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کے ساتھ آپ کا نکاح کر دوں، اس شرط پر کہ اس کا مہر یہ ہوگا کہ آپ آٹھ سال تک ہماری بکریاں چرائیں۔ اگر آپ دس سال کی مدت پوری کر دیں تو یہ آپ کی طرف سے بطور احسان ہوگا، آپ پر لازم نہیں کیونکہ معاہدہ آٹھ سال ہی کا ہے۔ جو اس سے اوپر ہوگا، وہ آپ کی مرضی سے ہے اور میں نہیں چاہتا کہ آپ کو کسی ایسی چیز کا پابند کروں جس میں آپ کے لیے مشقت ہو۔ اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے ضرور نیک لوگوں میں سے پائیں گے جو معاہدے پورے کرتے ہیں اور اپنے عہد توڑتے نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 388
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 388
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 389
آیت 28:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 388 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 388 · نسخ مصحف (612 صفحات): 389.
آیت 28:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 28:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:27: حروف کی تعداد 107، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,279 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔