مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:43

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3295، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 390 پر ہے۔

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ مِنۢ بَعۡدِ مَآ أَهۡلَكۡنَا ٱلۡقُرُونَ ٱلۡأُولَىٰ بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

اور ان اگلے زمانہ والوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ایسی کتاب عنایت فرمائی1 جو لوگوں کے لیے دلیل اور ہدایت ورحمت ہوکر آئی تھی2 تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی فرعون اور اس کی قوم یا قوم نوح وعاد وثمود وغیرہ کی ہلاکت کے بعد موسیٰ (عليه السلام) کو کتاب (تورات) دی۔
  2. 2 جس سے وہ حق کو پہچان لیں اور اسے اختیار کریں اور اللہ کی رحمت کے مستحق قرار پائیں۔
  3. 3 یعنی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اللہ پر ایمان لائیں اور اس کے پیغمبروں کی اطاعت کریں جو انہیں خیر ورشد اور فلاح حقیقی کی طرف بلاتے ہیں۔

28:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:43

Al-Mukhtasar

43- ہم نے ان سے پہلے لوگوں کی طرف رسول بھیجے تو انھوں نے ہمارے رسولوں کو جھٹلا دیا، پھر ان کے جھٹلانے کی وجہ سے ہم نے انھیں ہلاک کر دیا تو اس کے بعد ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو تورات عطا کی جس میں لوگوں کو ان کے فائدے کی چیزیں سمجھانے والی باتیں تھیں تاکہ وہ ان پر عمل کریں اور نقصان دینے والی چیزوں کا بیان تھا تاکہ وہ انھیں چھوڑ دیں۔ اس تورات میں ان کے لیے خیر کی راہنمائی تھی اور وہ رحمت تھی کہ اس میں دنیا و آخرت کی بھلائی تھی تاکہ وہ اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کے انعامات سے نصیحت حاصل کریں، اس کا شکر ادا کریں اور اس پر ایمان لائیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
390
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
390
نسخ مصحف (612 صفحات)
391
آیت 28:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 390 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 390 · نسخ مصحف (612 صفحات): 391.

آیت 28:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 28:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:43: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,295 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play