مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:48

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3300، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 391 پر ہے۔

فَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلۡحَقُّ مِنۡ عِندِنَا قَالُواْ لَوۡلَآ أُوتِيَ مِثۡلَ مَآ أُوتِيَ مُوسَىٰٓۚ أَوَلَمۡ يَكۡفُرُواْ بِمَآ أُوتِيَ مُوسَىٰ مِن قَبۡلُۖ قَالُواْ سِحۡرَانِ تَظَٰهَرَا وَقَالُوٓاْ إِنَّا بِكُلّٖ كَٰفِرُونَ

پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا تو کہتے ہیں کہ یہ وه کیوں نہیں دیا گیا جیسے دیئے گئے تھے موسیٰ (علیہ السلام)1 اچھا تو کیا موسیٰ (علیہ السلام) کو جو کچھ دیا گیا تھا اس کے ساتھ لوگوں نے کفر نہیں کیا تھا2، صاف کہا تھا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم تو ان سب کے منکر ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے سے معجزات ، جیسے لاٹھی کا سانپ بن جانا اور ہاتھ کا چمکنا وغیرہ۔
  2. 2 یعنی مطلوبہ معجزات، اگر دکھا بھی دیئے جائیں تو کیا فائدہ؟ جنہیں ایمان نہیں لانا ہے، وہ ہر طرح کی نشانیاں دیکھنے کے باوجود بھی ایمان سے محروم ہی رہیں گے۔ کیا موسیٰ (عليه السلام) کے مذکورہ معجزات دیھ کر فرعونی مسلمان ہوگئے تھے، انہوں نے کفر نہیں کیا؟ یا يَكْفُرُوا کی ضمیر قریش مکہ کی طرف ہے یعنی کیا انہوں نے نبوت محمدیہ سے پہلے موسیٰ (عليه السلام) کے ساتھ کفر نہیں کیا؟
  3. 3 پہلے مفہوم کے اعتبار سے دونوں سے مراد حضرت موسیٰ وہارون علیہماالسلام ہوں گے اور سِحْرَانِ بمعنی سَاحِرَانِ ہوگا۔ اور دوسرے مفہوم میں اس سے قرآن اور تورات مراد ہوں گے یعنی دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور ہم سب کے یعنی موسیٰ (عليه السلام) اور محمد (صلى الله عليه وسلم) کے منکر ہیں۔ (فتح القدیر)

28:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:48 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:48

Al-Mukhtasar

48- جب قریش کی طرف محمد (رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ) اپنے رب کی طرف سے رسول بن کر آئے تو انھوں نے آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے بارے میں یہودیوں سے پوچھا، چنانچہ انھوں نے ان کو یہ کٹ حجتی سکھائی اور کہا کہ محمد (رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ) کو موسیٰ( علیہ السلام ) کی طرح معجزات کیوں نہیں دیے گئے، جیسے ید بیضا اور عصا، جو اس بات کی دلیل ہوتے کہ وہ اپنے رب کی طرف سے رسول ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کا رد کرتے ہوئے کہیں: کیا یہود نے اس کے ساتھ کفر نہیں کیا جو اس سے پہلے موسیٰ علیہ السلام کو دیا گیا تھا اور کافروں نے تورات اور قرآن کے بارے میں کہا: یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا: ہم تورات اور قرآن دونوں کا انکار کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
391
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
391
نسخ مصحف (612 صفحات)
392
آیت 28:48 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:48 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:48 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 391 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 391 · نسخ مصحف (612 صفحات): 392.

آیت 28:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 28:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:48: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,300 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:48 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play