مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:47

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3299، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 391 پر ہے۔

وَلَوۡلَآ أَن تُصِيبَهُم مُّصِيبَةُۢ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡ فَيَقُولُواْ رَبَّنَا لَوۡلَآ أَرۡسَلۡتَ إِلَيۡنَا رَسُولٗا فَنَتَّبِعَ ءَايَٰتِكَ وَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

اگر یہ بات نہ ہوتی کہ انہیں ان کے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچتی تو یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اور ایمان والوں میں سے ہو جاتے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان کے اسی عذر کو ختم کرنے کے لیے ہم نے آپ کو ان کی طرف نبی بنا کر بھیجا ہے۔ کیونکہ طول زمانی کی وجہ سے گزشتہ انبیا کی تعلیمات مسخ اور ان کی دعوت فراموش ہوچکی ہے اور ایسے ہی حالات کسی نئے نبی کی ضرورت کے متقاضی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) کی تعلیمات (قرآن وحدیث) کو مسخ ہونے اور تغییر وتحریف سے محفوظ رکھا ہے اور ایسا تکوینی انتظام فرما دیا ہے جس سے آپ کی دعوت دنیا کے کونے کونے تک پہنچ گئی ہے اور مسلسل پہنچ رہی ہے تاکہ کسی نئے نبی کی ضرورت ہی باقی نہ رہے۔ اور جو شخص اس (ضرورت) کا دعویٰ کرکے نبوت کا ڈھونگ رچاتا ہے، وہ جھوٹا اور دجال ہے۔

28:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:47 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:47

Al-Mukhtasar

47- اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان کے کفر اور گناہوں کی وجہ سے ان پر آنے والے عذابِ الٰہی کے موقع پر وہ اپنی طرف رسول نہ آنے کو بطور حجت پیش کرتے ہوئے کہیں گے کہ اے اللہ! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے، ان پر عمل کرتے اور ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہوتے جو اپنے رب پر ایمان لانے والے اور اس کے حکم پر عمل کرنے والے تھے تو ہم انھیں جلد سزا دے دیتے مگر ہم نے اسے ان سے اس لیے ٹالا تاکہ ان کی طرف رسول بھیج کر ان کا عذر ختم کر دیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
391
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
391
نسخ مصحف (612 صفحات)
392
آیت 28:47 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:47 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:47 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 391 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 391 · نسخ مصحف (612 صفحات): 392.

آیت 28:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 28:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:47: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,299 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:47 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play