مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:6

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3258، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 386 پر ہے۔

وَنُمَكِّنَ لَهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَنُرِيَ فِرۡعَوۡنَ وَهَٰمَٰنَ وَجُنُودَهُمَا مِنۡهُم مَّا كَانُواْ يَحۡذَرُونَ

اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت واختیار دیں1 اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وه دکھائیں جس سے وه ڈر رہے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہاں زمین سے مراد ارض شام ہے جہاں وہ کنعانیوں کی زمین کے وارث بنے کیونکہ مصر سے نکلنے کے بعد بنی اسرائیل مصر واپس نہیں گئے، واللهُ أَعْلَمُ۔
  2. 2 یعنی انہیں جو اندیشہ تھا کہ ایک اسرائیلی کے ہاتھوں فرعون کی اور اس کے ملک ولشکر کی تباہی ہوگی، ان کے اس اندیشے کو ہم نے حقیقت کر دکھایا۔

28:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:6

Al-Mukhtasar

6- ہم نے ارادہ کیا کہ انھیں زمین میں قوت و سلطنت دے کر قدرت و اختیار دیں اور فرعون اور بادشاہت میں اس کے سب سے بڑے معاون ہامان اور ان کے مددگار لشکروں کو وہ کچھ دکھائیں جس سے وہ ڈرتے تھے، یعنی ان کی بادشاہت بنی اسرائیل کے ایک نومولود لڑکے کے ہاتھوں ختم ہو جائے گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
386
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
386
نسخ مصحف (612 صفحات)
387
آیت 28:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 386 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 386 · نسخ مصحف (612 صفحات): 387.

آیت 28:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 28:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:6: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,258 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play