مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:7

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3259، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 386 پر ہے۔

وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ أُمِّ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَرۡضِعِيهِۖ فَإِذَا خِفۡتِ عَلَيۡهِ فَأَلۡقِيهِ فِي ٱلۡيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحۡزَنِيٓۖ إِنَّا رَآدُّوهُ إِلَيۡكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی ماں کو وحی کی1 کہ اسے دودھ پلاتی ره اور جب تجھے اس کی نسبت کوئی خوف معلوم ہو تو اسے دریا میں بہا دینا اور کوئی ڈر خوف یا رنج غم نہ کرنا2، ہم یقیناً اسے تیری طرف لوٹانے والے ہیں3 اور اسے اپنے پیغمبروں میں بنانے والے ہیں.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 وحی سے مراد یہاں دل میں بات ڈالنا ہے، وہ وحی نہیں ہے ، جو انبیا پر فرشتے کے ذریعے سے نازل کی جاتی تھی اور اگر فرشتے کے ذریعے سے بھی آئی ہو، تب بھی اس ایک وحی سے ام موسیٰ (عليه السلام) کا نبی ہونا ثابت نہیں ہوتا، کیونکہ فرشتے بعض دفعہ عام انسانوں کے پاس بھی آجاتے ہیں۔ جیسے حدیث میں اقرع، ابرص اور اعمی کے پاس فرشتوں کا آنا ثابت ہے۔ (متفق علیہ، بخاری، کتاب احادیث الانبیاء)
  2. 2 یعنی دریا میں ڈوب جانے یا ضائع ہو جانے سے نہ ڈرنا اور اس کی جدائی کا غم نہ کرنا۔
  3. 3 یعنی ایسے طریقے سے کہ جس سے اس کی نجات یقینی ہو، کہتے ہیں کہ جب قتل اولاد کا یہ سلسلہ زیادہ ہوا تو فرعون کی قوم کو خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں بنی اسرائیل کی نسل ہی ختم نہ ہو جائے اور پھر مشقت والے کام ہمیں نہ کرنے پڑیں۔ اس اندیشے کا ذکر انہوں نے فرعون سے کیا، جس پر نیا حکم جاری کر دیا گیا کہ ایک سال بچے قتل کئے اور ایک سال چھوڑ دیئے جائیں۔ حضرت ہارون (عليه السلام) اس سال پیدا ہوئے جس میں بچے قتل نہیں کیے جاتے تھے، جب کہ موسیٰ (عليه السلام) قتل والے سال میں پیدا ہوئے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کا سروسامان اس طرح پیدا فرمایا کہ ایک تو ان کی والدہ پر حمل کے آثار اس طرح ظاہر نہیں فرمائے، جس سے وہ فرعون کی چھوڑی ہوئی دائیوں کی نگاہ میں آجائیں۔ اس لیے ولادت کا مرحلہ تو خاموشی کے ساتھ ہوگیا اور یہ واقعہ حکومت کے منصوبہ بندوں کے علم میں نہیں آیا، لیکن ولادت کے بعد قتل کا اندیشہ موجود تھا، جس کا حل خود اللہ تعالیٰ نے وحی والقا کے ذریعے سے موسیٰ (عليه السلام) کی ماں کو سمجھا دیا۔ چنانچہ انہوں نے اسے تابوت میں لٹا کر دریائے نیل میں ڈال دیا۔ (ابن کثیر)

28:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:7

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے فرعون کی سلطنت کے حتمی انجام اور موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کی عزت و تکریم کا ذکر کیا تو ساتھ ہی موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے رسول بننے تک کا واقعہ بھی بیان کر دیا، چنانچہ فرمایا:

7- ہم نے موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو الہام کیا کہ تم اسے دودھ پلاتی رہو حتی کہ جب تجھے فرعون اور اس کی قوم سے خدشہ ہو کہ وہ اسے قتل کر دیں گے تو اسے ایک صندوق میں رکھنا اور دریائے نیل میں ڈال دینا۔ اس کے بارے میں نہ تو ڈوبنے سے ڈرنا، نہ فرعون ہی سے خوف رکھنا اور نہ اس کی جدائی کا غم کرنا۔ یقیناً ہم اسے تیری طرف زندہ لوٹائیں گے اور اسے اللہ کے رسولوں میں سے بنائیں گے جنھیں وہ اپنی مخلوق کی طرف بھیجتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
386
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
386
نسخ مصحف (612 صفحات)
387
آیت 28:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 386 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 386 · نسخ مصحف (612 صفحات): 387.

آیت 28:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 28:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:7: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,259 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play