سورۃ القصص 28:60
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3312، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 393 پر ہے۔
وَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَيۡءٖ فَمَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَزِينَتُهَاۚ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
اور تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وه صرف زندگی دنیا کا سامان اور اسی کی رونق ہے، ہاں اللہ کے پاس جو ہے وه بہت ہی بہتر اور دیرپا ہے۔ کیا تم نہیں سمجھتے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی کیا اس حقیقت سے بھی تم بےخبر ہو کہ یہ دنیا اور اس کی رونقیں عارضی بھی ہیں اور حقیر بھی، جب کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کے لیے اپنے پاس جو نعمتیں ، آسائشیں اور سہولتیں تیار کر رکھی ہیں، وہ دائمی بھی ہیں اور عظیم بھی۔ حدیث میں ہے ”اللہ کی قسم دنیا، آخرت کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈبو کر نکال لے، دیکھے کہ سمندر کے مقابلے میں انگلی میں کتنا پانی ہوگا؟“ (صحيح مسلم، كتاب الجنة، باب فناء الدنيا وبيان الحشر)
28:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:60
Al-Mukhtasar
جب مشرکوں نے حق کی پیروی نہ کرنے کا یہ عذر پیش کیا کہ اس طرح انھیں جنگ کی مشکلات اٹھانا پڑیں گی اور تجارت ختم ہونے کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا تو اللہ تعالیٰ نے انھیں جواب دیتے ہوئے فرمایا:
60- تمھارے رب نے تمھیں جو کچھ دیا ہے، وہ تو بس اتنا ہے کہ تم دنیا کی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھاتے اور اس سے زیب و زینت حاصل کرتے ہو، پھر وہ ختم ہو جاتا ہے اور اللہ کے ہاں آخرت میں جو عظیم ثواب ہے، وہ دنیا کے اس معمولی ساز و سامان اور زیب و زینت سے بہت بہتر اور دیرپا ہے۔ کیا تم یہ بات سمجھتے نہیں کہ جو باقی رہنے والا ہے، اسے فنا اور ختم ہوجانے والے پر ترجیح دے سکو؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 393
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 393
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 394
آیت 28:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 393 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 393 · نسخ مصحف (612 صفحات): 394.
آیت 28:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 28:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:60: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,312 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔