مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:63

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3315، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 393 پر ہے۔

قَالَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ رَبَّنَا هَٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَغۡوَيۡنَآ أَغۡوَيۡنَٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَاۖ تَبَرَّأۡنَآ إِلَيۡكَۖ مَا كَانُوٓاْ إِيَّانَا يَعۡبُدُونَ

جن پر بات آچکی وه جواب دیں گے1 کہ اے ہمارے پروردگار! یہی وه ہیں جنہیں ہم نے بہکا رکھا تھا2، ہم نے انہیں اسی طرح بہکایا جس طرح ہم بہکے تھے3، ہم تیری سرکار میں اپنی دست برداری کرتے ہیں4، یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 یعنی جو عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا چکے ہوں گے، مثلاً سرکش شیاطین اور داعیان کفروشرک وغیرہ، وہ کہیں گے۔
  2. 2 یہ ان جاہل عوام کی طرف اشارہ ہے جن کو داعیان کفر وضلال نے اور شیاطین نے گمراہ کیا تھا۔
  3. 3 یعنی ہم تو تھے ہی گمراہ لیکن ان کو بھی اپنے ساتھ گمراہ کیے رکھا۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نےان پر کوئی جبر نہیں کیا تھا، بس ہمارے ادنیٰ سے اشارے پر ہماری طرح ہی انھوں نے بھی گمراہی اختیار کر لی۔
  4. 4 یعنی ہم ان سے بیزار اور الگ ہیں، ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مطلب یہ ہے کہ وہاں یہ تابع اور متبوع، چیلے اور گرو ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔
  5. 5 بلکہ درحقیقت اپنی ہی خواہشات کی پیروی کرتے تھے۔ یعنی وہ معبودین ، جن کی لوگ دنیا میں عبادت کرتے تھے، اس بات سے ہی انکار کر دیں گے کہ لوگ ان کی عبادت کرتے تھے۔ اس مضمون کو قرآن کریم میں کئی جگہ بیان کیا گیا ہے۔ مثلا ً سورة الأنعام: 49 سورة مريم: 82،81 ، سورة الأحقاف: 5-6، سورة العنكبوت:25 سورة القمر: 167-166 وغيرها من الآيات۔

28:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:63

Al-Mukhtasar

63- کفر کی طرف بلانے والے جن لوگوں پر عذاب واجب ہوچکا ہوگا، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی ہیں وہ لوگ جنھیں ہم نے گمراہ کیا۔ ہم نے انھیں اسی طرح گمراہ کیا جیسا کہ ہم خود گمراہ تھے۔ ہم تیری بارگاہ میں ان سے الگ تھلگ ہونے کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔ دراصل یہ شیطانوں کی عبادت کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
393
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
393
نسخ مصحف (612 صفحات)
394
آیت 28:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 393 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 393 · نسخ مصحف (612 صفحات): 394.

آیت 28:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 28:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:63: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,315 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play