مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:64

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3316، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 393 پر ہے۔

وَقِيلَ ٱدۡعُواْ شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَهُمۡ وَرَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَۚ لَوۡ أَنَّهُمۡ كَانُواْ يَهۡتَدُونَ

کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ1 ، وه بلائیں گے لیکن انہیں وه جواب تک نہ دیں گے اور سب عذاب دیکھ لیں گے2، کاش یہ لوگ ہدایت پا لیتے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی ان سے مدد طلب کرو، جس طرح دنیا میں کرتے تھے۔ کیا وہ تمہاری مدد کرتے ہیں؟ پس وہ پکاریں گے۔ لیکن وہاں کس کو یہ جرات ہوگی کہ جو یہ کہے کہ ہاں ہم تمہاری مدد کرتے ہیں؟
  2. 2 یعنی یقین کرلیں گے کہ ہم سب جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں۔
  3. 3 یعنی عذاب دیکھ لینے کے بعد آرزو کریں گے کہ کاش دنیا میں ہدایت کا راستہ اپنا لیتے تو آج وہ اس حشر سے بچ جاتے۔ سورۃ الکہف: 53-52 میں بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔

28:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:64 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:64

Al-Mukhtasar

64- ان سے کہا جائے گا: بلاؤ اب اپنے ان شریکوں کو کہ وہ تمھیں اس ذلت سے بچائیں جس کا تمھیں سامنا ہے، تو وہ اپنے شریکوں کو بلائیں گے مگر وہ ان کی پکار کا جواب نہیں دیں گے۔ وہ اپنے لیے تیار کیا گیا عذاب اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تو خواہش کریں گے کہ کاش! انھوں نے دنیا میں حق کی راہ پکڑی ہوتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
393
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
393
نسخ مصحف (612 صفحات)
394
آیت 28:64 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:64 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:64 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 393 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 393 · نسخ مصحف (612 صفحات): 394.

آیت 28:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 28:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:64: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,316 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:64 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play