سورۃ القصص 28:75
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3327، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 394 پر ہے۔
وَنَزَعۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدٗا فَقُلۡنَا هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡ فَعَلِمُوٓاْ أَنَّ ٱلۡحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں1 گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو2 پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے3، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 اس گواہ سے مراد پیغمبر ہے۔ یعنی ہر امت کے پیغمبر کو اس امت سے الگ کھڑا کر دیں گے۔
- 2 یعنی دنیا میں میرے پیغمبروں کی دعوت توحید کے باوجود تم جو میرے شریک ٹھہراتے تھے اور میرے ساتھ ان کی بھی عبادت کرتے تھے، اس کی دلیل پیش کرو۔
- 3 یعنی وہ حیران اور ساکت کھڑے ہوں گے، کوئی جواب اور دلیل انہیں نہیں سوجھے گی۔
- 4 یعنی ان کے کام نہیں آئے گا۔
28:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:75
Al-Mukhtasar
75- ہم ہر امت سے اس کا نبی حاضر کریں گے جو اس امت کے کفر اور حق کو جھٹلانے کے بارے میں گواہی دے گا اور ہم ان امتوں میں سے جھٹلانے والوں کو کہیں گے: جس کفر اور حق کو جھٹلانے پر تم اڑے ہوئے تھے، اس کے دلائل اور ثبوت پیش کرو تو ان کی ساری دلیلیں ختم ہو جائیں گی اور انھیں یقین ہو جائے گا کہ حق، جس میں کوئی شک و شبہ نہیں، صرف اللہ کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ کے جو شریک وہ گھڑتے تھے، وہ سب ان سے غائب ہو جائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 394
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 394
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 395
آیت 28:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 394 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 394 · نسخ مصحف (612 صفحات): 395.
آیت 28:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 28:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:75: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,327 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔