مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:76

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3328، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 394 پر ہے۔

۞ إِنَّ قَٰرُونَ كَانَ مِن قَوۡمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيۡهِمۡۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ مِنَ ٱلۡكُنُوزِ مَآ إِنَّ مَفَاتِحَهُۥ لَتَنُوٓأُ بِٱلۡعُصۡبَةِ أُوْلِي ٱلۡقُوَّةِ إِذۡ قَالَ لَهُۥ قَوۡمُهُۥ لَا تَفۡرَحۡۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَرِحِينَ

قارون تھا تو قوم موسیٰ سے، لیکن ان پر ﻇلم کرنے لگا تھا1 ہم نے اسے (اس قدر) خزانے دے رکھے تھے کہ کئی کئی طاقت ور لوگ بہ مشکل اس کی کنجیاں اٹھا سکتے تھے2، ایک بار اس کی قوم نے اس سے کہا کہ اترا مت3! اللہ تعالیٰ اترانے والوں سے محبت نہیں رکھتا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اپنی قوم بنی اسرائیل پر اس کا ظلم یہ تھا کہ اپنے مال ودولت کی فراوانی کی وجہ سے ان کا استخفاف کرتا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ فرعون کی طرف سے یہ اپنی قوم بنی اسرائیل پر عامل مقرر تھا اور ان پر ظلم کرتا تھا۔
  2. 2 تَنُوءُ کے معنی ہیں تَمِيلُ (جھکنا) یعنی جس طرح کوئی شخص بھاری چیز اٹھاتا ہے تو بوجھ کی وجہ سے ادھر ادھر لڑکھڑاتا ہے، اس کی چابیوں کا بوجھ اتنا زیادہ تھا کہ ایک طاقت ور جماعت بھی اسے اٹھاتے ہوئے دقت اور گرانی محسوس کرتی تھی۔
  3. 3 یعنی مال ودولت پر فخر اور غرور مت کرو، بعض نے بخل ، معنی کیے ہیں، بخل مت کر۔
  4. 4 یعنی تکبر اور غرور کرنے والوں کو یا بخل کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

28:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:76

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا کہ فرعون اپنے اقتدار کی وجہ سے زمین میں سرکش ہوا، وہیں یہ بات بھی ذکر کی کہ قارون کی سرکشی کا سبب اس کا مال تھا، چنانچہ فرمایا:

76- بلاشبہ قارون، موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں سے تھا مگر اس نے ان پر تکبر کیا اور انھیں حقیر سمجھا۔ ہم نے اسے مال کے بے پناہ خزانے دے رکھے تھے حتی کہ ان خزانوں کی چابیاں اتنی بھاری تھیں کہ لوگوں کی مضبوط جماعت انھیں مشکل سے اٹھاتی تھی۔ جب اس سے اس کی قوم نے کہا: اترا مت! اللہ تعالیٰ اترانے اور غرور کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا بلکہ ان سے نفرت کرتا ہے اور اس پر انھیں سزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
394
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
394
نسخ مصحف (612 صفحات)
395
آیت 28:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 394 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 394 · نسخ مصحف (612 صفحات): 395.

آیت 28:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 28:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:76: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,328 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play