مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:77

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3329، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 394 پر ہے۔

وَٱبۡتَغِ فِيمَآ ءَاتَىٰكَ ٱللَّهُ ٱلدَّارَ ٱلۡأٓخِرَةَۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ ٱلدُّنۡيَاۖ وَأَحۡسِن كَمَآ أَحۡسَنَ ٱللَّهُ إِلَيۡكَۖ وَلَا تَبۡغِ ٱلۡفَسَادَ فِي ٱلۡأَرۡضِۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُفۡسِدِينَ

اور جو کچھ اللہ تعالی نے تجھے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ1 اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول2 اور جیسے کہ اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر3 اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو4، یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی اپنے مال کو ایسی جگہوں اور راہوں پر خرچ کر، جہاں اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے، اس سے تیری آخرت سنورے گی اور وہاں اس کا تجھے اجر وثواب ملے گا۔
  2. 2 یعنی دنیا کے مباحات پر بھی اعتدال کے ساتھ خرچ کر۔ مباحات دنیا کیا ہیں؟ کھانا پینا، لباس، گھر اور نکاح وغیرہ۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح تجھ پر تیرے رب کا حق ہے، اسی طرح تیرے اپنے نفس کا، بیوی بچوں کا اور مہمانوں وغیرہ کا بھی حق ہے، ہر حق والے کو اس کا حق دے۔
  3. 3 اللہ نے تجھے مال دے کر تجھ پر احسان کیا ہے تو مخلوق پر خرچ کرکے ان پر احسان کر۔
  4. 4 یعنی تیرا مقصد زمین میں فساد پھیلانا نہ ہو۔ اسی طرح مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کے بجائے بدسلوکی مت کر، نہ معصیتوں کا ارتکاب کر کہ ان تمام باتوں سے فساد پھیلتا ہے۔

28:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:77 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:77

Al-Mukhtasar

77- اللہ تعالیٰ نے جو اموال تجھے دیے ہیں، ان کے ذریعے سے آخرت کا ثواب تلاش کر کہ انھیں خیر کے کاموں میں خرچ کر اور کھانے پینے اور لباس وغیرہ کی صورت میں جو دنیاوی نعمتیں ہیں، ان میں بھی اپنا حصہ نہ بھول، لیکن ان میں فضول خرچی ہو نہ تکبر۔ تو اپنے رب کے ساتھ اور اس کے بندوں کے ساتھ اپنا معاملہ اچھا اور عمدہ رکھ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے۔ تو گناہوں کا ارتکاب کر کے اور اطاعت کے کام چھوڑ کر زمین میں فساد پھیلانے کا خواہش مند نہ بن۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس طرح زمین میں فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا بلکہ ان سے نفرت کرتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
394
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
394
نسخ مصحف (612 صفحات)
395
آیت 28:77 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:77 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:77 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 394 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 394 · نسخ مصحف (612 صفحات): 395.

آیت 28:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 28:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:77: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,329 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:77 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play