مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:80

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3332، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 395 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ وَيۡلَكُمۡ ثَوَابُ ٱللَّهِ خَيۡرٞ لِّمَنۡ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَٰلِحٗاۚ وَلَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلصَّٰبِرُونَ

ذی علم لوگ انہیں سمجھانے لگے کہ افسوس! بہتر چیز تو وه ہے جو بطور ﺛواب انہیں ملے گی جو اللہ پر ایمان ﻻئیں اور نیک عمل کریں1 یہ بات انہی کے2 دل میں ڈالی جاتی ہے جو صبر وسہارا والے ہوں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جن کے پاس دین کا علم تھااور دنیا اور اس کے مظاہر کی اصل حقیقت سے باخبر تھے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ اللہ نے اہل ایمان اور اعمال صالح بجا لانے والوں کے لیے جو اجر وثواب رکھا ہے، وہ اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ جیسے حدیث قدسی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی ایسی چیزیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا، کسی کان نے نہیں سنا اور نہ کسی کے وہم وگمان میں ان کا گزر ہوا“۔ (البخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالى يريدون أن يبدلوا كلام الله، ومسلم، كتاب الإيمان، باب أدنى أهل الجنة منزلة)
  2. 2 یعنی يُلَقَّاهَا میں ”ھا“ کا مرجع، کلمہ ہے اور یہ قول اللہ کا ہے۔ اور اگر اسے اہل علم ہی کے قول کا تتمہ قرار دیا جائے تو ھا کا مرجع جنت ہوگی یعنی جنت کے مستحق وہ صابر ہی ہوں گے جو دنیاوی لذتوں سے کنارہ کش اور آخرت کی زندگی میں رغبت رکھنے والے ہوں گے۔

28:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:80 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:80

Al-Mukhtasar

80- اور جن لوگوں کو علم سے نوازا گیا تھا، انھوں نے جب قارون کو پورے ٹھاٹھ باٹھ میں دیکھا اور اس کے ساتھیوں کی خواہش سنی تو کہا: تم پر افسوس! آخرت میں اللہ کا ثواب اور جو نعمتیں اس نے ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والے کے لیے تیار کر رکھی ہیں، وہ اس دنیاوی ٹھاٹھ باٹھ سے جو قارون کو ملا ہے، بہت بہتر ہیں۔ یہ بات کہنے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنے کی توفیق صرف ان صبر کرنے والوں کو ملتی ہے جو دنیا کے ختم ہونے والے مال و متاع پر اس ثواب کو ترجیح دینے پر ڈٹے رہتے ہیں جو اللہ کے ہاں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
395
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
395
نسخ مصحف (612 صفحات)
396
آیت 28:80 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:80 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:80 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 395 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 395 · نسخ مصحف (612 صفحات): 396.

آیت 28:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 28:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:80: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,332 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:80 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play