مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:85

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 85 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3337، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 396 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِي فَرَضَ عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ لَرَآدُّكَ إِلَىٰ مَعَادٖۚ قُل رَّبِّيٓ أَعۡلَمُ مَن جَآءَ بِٱلۡهُدَىٰ وَمَنۡ هُوَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ

جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے1 وه آپ کو دوباره پہلی جگہ ﻻنے واﻻ ہے2، کہہ دیجئے! کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت ﻻیا ہے اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یا اس کی تلاوت اور اس کی تبلیغ ودعوت آپ پر فرض کی ہے۔
  2. 2 یعنی آپ کے مولد مکہ ، جہاں سے آپ نکلنے پر مجبور کر دیئے گئے تھے۔ حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) سے صحیح بخاری میں اس کی یہی تفسیر نقل ہوئی ہے۔ چنانچہ ہجرت کے آٹھ سال بعد اللہ کا یہ وعدہ پورا ہوگیا اور آپ 8 ہجری میں فاتحانہ طور پر مکے میں دوبارہ تشریف لے گئے۔ بعض نے معاد سے مراد قیامت لی ہے۔ یعنی قیامت والے دن آپ کو اپنی طرف لوٹائے گا اور تبلیغ رسالت کے بارے میں پوچھے گا۔
  3. 3 یہ مشرکین کے اس جواب میں ہے جو وہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ان کے آبائی اور روایتی مذہب سے انحراف کی بنا پر گمراہ سمجھتے تھے۔ فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے کہ گمراہ میں ہوں، جو اللہ کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہوں یا تم ہو، جو اللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کو قبول نہیں کر رہے ہو؟

28:85 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:85 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:85

Al-Mukhtasar

85- بلاشبہ جس نے آپ پر قرآن نازل کیا اور اس کی تبلیغ اور اس پر عمل کرنا آپ پر فرض کیا، وہ ضرور آپ کو فاتح بنا کر مکہ کی طرف لوٹائے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مشرکوں سے کہہ دیں: میرا رب اسے بخوبی جانتاہے جو ہدایت لایا ہے اور اسے بھی جو ہدایت اور حق سے (دور) کھلی گمراہی میں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
396
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
396
نسخ مصحف (612 صفحات)
397
آیت 28:85 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:85 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:85 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 396 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 396 · نسخ مصحف (612 صفحات): 397.

آیت 28:85 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 28:85 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:85: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:85 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:85 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,337 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:85 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:85 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play