سورۃ القصص 28:84
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3336، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 395 پر ہے۔
مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيۡرٞ مِّنۡهَاۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى ٱلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
جو شخص نیکی ﻻئے گا اسے اس سے بہتر ملے گا1 اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے بداعمالی کرنے والوں کو ان کے انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وه کرتے تھے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی کم ازکم ہر نیکی کا بدلہ دس گنا تو ضرور ہی ملے گا، اور جس کے لیے اللہ چاہے گا، اس سے بھی زیادہ ، کہیں زیادہ، عطا فرمائے گا۔
- 2 یعنی نیکی کا بدلہ تو بڑھا چڑھا کر دیا جائے گا لیکن برائی کا بدلہ برائی کے برابر ہی ملے گا۔ یعنی نیکی کی جزا میں اللہ کے فضل وکرم کا اور بدی کی جزا میں اس کے عدل کا مظاہرہ ہوگا۔
28:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:84
Al-Mukhtasar
84- جو شخص قیامت کے دن نماز، زکاۃ اور روزوں وغیرہ کی صورت میں نیکیاں لے کر آیا تو اس کے لیے ان نیکیوں سے بہتر جزا ہوگی، اس طرح کہ ایک نیکی کا بدلہ اس کے لیے دس گنا ہوگا اور جو قیامت کے دن کفر، سود اور زنا وغیرہ جیسی برائیاں لے کر آیا تو ان برائیاں کرنے والوں کو ان کے عمل کے مطابق بغیر کسی زیادتی کے بدلہ دیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 395
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 395
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 396
آیت 28:84 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:84 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:84 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 395 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 395 · نسخ مصحف (612 صفحات): 396.
آیت 28:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 28:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:84: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,336 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:84 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔