سورۃ القصص 28:88
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3340، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 396 پر ہے۔
وَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۘ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۚ كُلُّ شَيۡءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجۡهَهُۥۚ لَهُ ٱلۡحُكۡمُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا1 بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ 2(اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے3 اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی کسی اور کی عبادت نہ کرنا، نہ دعا کے ذریعے سے، نہ نذر ونیاز کے ذریعے سے، نہ ہی قربانی کے ذریعے سے کہ یہ سب عبادات ہیں جو صرف ایک اللہ کے لیے خاص ہیں۔ قرآن میں ہر جگہ غیر اللہ کی عبادت کو پکارنے سے تعبیر کیا گیا ہے، جس سے مقصود اسی نکتے کی وضاحت ہے کہ غیر اللہ کو مافوق الاسباب طریقے سے پکارنا، ان سے استمداد واستغاثہ کرنا، ان سے دعائیں اور التجائیں کرنا یہ ان کی عبادت ہی ہے جس سے انسان مشرک بن جاتا ہے۔
- 2 وَجْهَهُ (اس کا منہ) سے مراد اللہ کی ذات ہے جو وجہ (چہرہ) سے متصف ہے۔ یعنی اللہ کے سوا ہر چیز ہلاک اور فنا ہو جانے والی ہے۔ «كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ، وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ» (الرحمن۔ 26- 27)
- 3 یعنی اسی کا فیصلہ، جو وہ چاہے، نافذ ہوتا ہے اور اسی کا حکم، جس کا وہ ارادہ کرے، چلتا ہے۔
- 4 تاکہ وہ نیکوں کو ان کی نیکیوں کی جزا اور بدوں کو ان کی بدیوں کی سزا دے۔
28:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:88
Al-Mukhtasar
88- اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت نہ کرنا کیونکہ اس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ ہر چیز فنا ہونے والی ہے سوائے اس پاک ذات کے چہرے کے۔ اسی اکیلے کے لیے فرماں روائی ہے۔ وہ جو چاہتاہے، فیصلہ کرتا ہے۔ قیامت کے دن حساب اور جزا کے لیے تم اسی اکیلے کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 396
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 396
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 397
آیت 28:88 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:88 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:88 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 396 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 396 · نسخ مصحف (612 صفحات): 397.
آیت 28:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 28:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:88: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,340 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:88 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔