سورۃ القصص 28:9
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3261، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 386 پر ہے۔
وَقَالَتِ ٱمۡرَأَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَيۡنٖ لِّي وَلَكَۖ لَا تَقۡتُلُوهُ عَسَىٰٓ أَن يَنفَعَنَآ أَوۡ نَتَّخِذَهُۥ وَلَدٗا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرو1 ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں کوئی فائده پہنچائے یا ہم اسے اپنا ہی بیٹا بنا لیں2 اور یہ لوگ شعور ہی نہ رکھتے تھے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ اس وقت کہا جب تابوت میں ایک حسین وجمیل بچہ انہوں نے دیکھا۔ بعض کے نزدیک یہ اس وقت کا قول ہے جب موسیٰ (عليه السلام) نے فرعون کی داڑھی کے بال نوچ لیے تھے تو فرعون نے ان کو قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ (ایسر التفاسیر) جمع کا صیغہ یا تو اکیلے فرعون کے لیے بطور تعظیم کے کہا یا ممکن ہے وہاں اس کے کچھ درباری موجود رہے ہوں۔
- 2 کیوں کہ فرعون اولاد سے محروم تھا۔
- 3 کہ یہ بچہ، جسے وہ اپنا بچہ بنا رہے ہیں، یہ تو وہی بچہ ہے جس کو مارنے کے لیے سینکڑوں بچوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔
28:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:9
Al-Mukhtasar
9- جب فرعون نے اسے قتل کرنا چاہا تو اسی کی بیوی نے اس سے کہا: یہ بچہ میرے لیے اور تمھارے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔ اسے قتل نہ کرو، ہوسکتا ہے کہ وہ ہمیں نفع دے کہ ہم اس سے خدمت لیں یا اسے لے پالک بیٹا بنا لیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ اسی کے ہاتھوں ان کی سلطنت کا خاتمہ ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 386
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 386
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 387
آیت 28:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 386 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 386 · نسخ مصحف (612 صفحات): 387.
آیت 28:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 28:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:9: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,261 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔