سورۃ القصص 28:8
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3260، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 386 پر ہے۔
فَٱلۡتَقَطَهُۥٓ ءَالُ فِرۡعَوۡنَ لِيَكُونَ لَهُمۡ عَدُوّٗا وَحَزَنًاۗ إِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَهَٰمَٰنَ وَجُنُودَهُمَا كَانُواْ خَٰطِـِٔينَ
آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا1 کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعﺚ بنا2، کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطاکار.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ تابوت بہتا بہتا فرعون کے محل کے پاس پہنچ گیا، جو لب دریا ہی تھا اور وہاں فرعون کے نوکروں چاکروں نے پکڑ کر باہر نکال لیا۔
- 2 یہ لام عاقبت کے لیے ہے۔ یعنی انہوں نے تو اسے اپنا بچہ اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنا کر لیا تھا نہ کہ دشمن سمجھ کر۔ لیکن انجام ان کے اس فعل کا یہ ہوا کہ وہ ان کا دشمن اور رنج وغم کا باعث، ثابت ہوا۔
- 3 یہ ماقبل کی تعلیل ہے کہ موسیٰ (عليه السلام) ان کے لیے دشمن کیوں ثابت ہوئے؟ اس لیے کہ وہ سب اللہ کے نافرمان اور خطاکار تھے، اللہ تعالیٰ نے سزا کے طور پر ان کے پروردہ کوہی ان کی ہلاکت کا ذریعہ بنا دیا۔
28:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:8
Al-Mukhtasar
8- چنانچہ ہم نے اسے موسیٰ کو صندوق میں رکھنے اور دریا میں ڈالنے کا جو الہام کیا، اس نے اس پر عمل کیا۔ فرعون کے گھر والوں کو اس صندوق کی اطلاع ہوئی تو انھوں نے اسے اٹھا لیا تاکہ اللہ کے ارادے کی تکمیل ہو کہ مستقبل قریب میں موسیٰ فرعون کا دشمن ہو اور اللہ اس کے ہاتھوں فرعون کی بادشاہت ختم کرے اور وہ ان کے لیے غم کا باعث ہو۔ بلاشبہ فرعون، اس کا وزیر ہامان اور ان کے کارندے اپنے کفر، سرکشی اور زمین میں فساد پھیلانے کے سبب گناہ گار تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 386
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 386
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 387
آیت 28:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 386 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 386 · نسخ مصحف (612 صفحات): 387.
آیت 28:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 28:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:8: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,260 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔