مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:105

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 105 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 398، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 63 پر ہے۔

وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُواْ وَٱخۡتَلَفُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡبَيِّنَٰتُۚ وَأُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ

تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈاﻻ1 ، اور اختلاف کیا، انہیں لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 روشن دلیلیں آجا نے کے بعد تفرقہ ڈالا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہود ونصاریٰ کے باہمی اختلاف وتفرقہ کی وجہ یہ نہ تھی کہ انہیں حق کا پتہ نہ تھا۔ اور وہ اس کے دلائل سے بے خبر تھے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے سب کچھ جانتے ہوئے محض اپنے دنیاوی مفاد اور نفسانی اغراض کے لئے اختلاف وتفرقہ کی راہ پکڑی تھی اور اس پر جمے ہوئے تھے۔ قرآن مجید نے مختلف اسلوب اور پیرائے سے بار بار اس حقیقت کی نشاندہی کی ہے اور اس سے دور رہنے کی تاکید فرمائی ہے۔ مگر افسوس کہ اس امت کے تفرقہ بازوں نے بھی ٹھیک یہی روش اختیار کی کہ حق اور اس کی روشن دلیلیں انہیں خوب اچھی طرح معلوم ہیں۔ مگر وہ اپنی فرقہ بندیوں پر جمے ہوئے ہیں اور پنی عقل وذہانت کا سارا جوہر ہر سابقہ امتوں کی طرح تاویل وتحریف کے مکروہ شغل میں ضائع کر رہے ہیں۔

3:105 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:105 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:105

Al-Mukhtasar

105- اے ایمان والو! اہلِ کتاب کی طرح مت ہونا جنھوں نے تفرقہ بازی سے کام لیا تو وہ گروہوں اور ٹولیوں میں بٹ گئے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے واضح دلائل آجانے کے بعد بھی انھوں نے اپنے دین میں اختلاف کیا۔ ان لوگوں کے لیے اللہ کی طرف سے بہت بڑا عذاب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
63
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
63
نسخ مصحف (612 صفحات)
64
آیت 3:105 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:105 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:105 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 63 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 63 · نسخ مصحف (612 صفحات): 64.

آیت 3:105 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 3:105 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:105: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:105 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:105 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 398 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:105 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:105 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play