سورۃ آل عمران 3:106
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 399، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 63 پر ہے۔
يَوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوهٞ وَتَسۡوَدُّ وُجُوهٞۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسۡوَدَّتۡ وُجُوهُهُمۡ أَكَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَٰنِكُمۡ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ
جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاه1 ، سیاه چہرے والوں (سے کہا جائے گا) کہ کیا تم نے ایمان ﻻنے کے بعد کفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھو.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) نے اس سے اہل سنت والجماعت اور اہل بدعت وافتراق مراد لئے ہیں۔ (ابن كثير وفتح القدير) جس سے معلوم ہوا کہ اسلام وہی ہے جس پر اہل سنت وجماعت عمل پیرا ہیں اور اہل بدعت واہل افتراق اس نعمت اسلام سے محروم ہیں جو ذریعہ نجات ہے۔
3:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:106
Al-Mukhtasar
106- یہ عذابِ عظیم روز قیامت ان پر ٹوٹ پڑے گا جس دن ایمان والوں کے چہرے خوشی اور سعادت سے سفید اور روشن ہوں گے اور کافروں کے چہرے غم اور بدحالی سے سیاہ ہوں گے۔ اس عظیم دن جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہو گئے، انھیں ڈانٹ ڈپٹ کے لیے کہا جائے گا: کیا تم نے اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے ساتھ شرک نہ کرنے کے عہد و پیمان کی تصدیق اور اقرار کے بعد اس کے ساتھ کفر کیا ہے؟ پھر اب اللہ کے اس عذاب کا مزہ چکھو جو اس نے تمھارے کفر کرنے کی وجہ سے تمھارے لیے تیار کر رکھا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 63
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 63
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 64
آیت 3:106 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:106 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:106 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 63 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 63 · نسخ مصحف (612 صفحات): 64.
آیت 3:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 3:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:106: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 399 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:106 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔