مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:111

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 404، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 64 پر ہے۔

لَن يَضُرُّوكُمۡ إِلَّآ أَذٗىۖ وَإِن يُقَٰتِلُوكُمۡ يُوَلُّوكُمُ ٱلۡأَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ

یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیاده کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے، اگر لڑائی کا موقعہ آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے، پھر مدد نہ کیے جائیں گے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 أَذًى( ستانے) سے مراد زبانی بہتان تراشی اور افترا ہے جس سے دل کو وقتی طور پر ضرور تکلیف پہنچتی ہے تاہم میدان حرب وضرب میں یہ تمہیں شکست نہیں دے سکیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ مدینہ سے بھی یہودیوں کو نکلنا پڑا، پھر خیبر فتح ہو گیا اور وہاں سے بھی نکلے، اسی طرح شام کے علاقوں میں عیسائیوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ تاآنکہ حروب صلیبیہ میں عیسائیوں نے اس کا بدلہ لینے کی کوشش کی اور بیت المقدس پر قابض بھی ہوگئے مگر اسے سلطان صلاح الدین ایوبی نے سال کے بعد واگزار کرالیا۔ لیکن اب مسلمانوں کی ایمانی کمزوری کے نتیجہ میں یہود ونصاریٰ کی مشترکہ سازشوں اور کوششوں سے بیت المقدس پھر مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ تاہم ایک وقت آئے گا یہ صورت حال تبدیل ہو جائے گی بالخصوص حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے نزول کے بعد عیسائیت کا خاتمہ اور اسلام کا غلبہ یقینی ہے جیسا کہ صحیح احادیث میں وارد ہے۔ (ابن کثیر )

3:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:111 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:111

Al-Mukhtasar

111- اے ایمان والو! یہودی جتنی مرضی تم سے دشمنی کر لیں، وہ تمھارے دین میں اور تمھارے وجود میں ہرگز تمھیں نقصان نہیں پہنچا سکتے سوائے زبان سے اذیت دینے کے، جیسے دین کے حوالے سے زبان درازی کرنا اور تمھارا تمسخر اڑانا وغیرہ۔ اگر وہ تم سے لڑائی کریں گے تو تمھارے سامنے سے شکست کھا کر بھاگ جائیں گے اور تمھارے خلاف کبھی مدد نہ پائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
64
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
64
نسخ مصحف (612 صفحات)
65
آیت 3:111 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:111 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:111 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 64 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 64 · نسخ مصحف (612 صفحات): 65.

آیت 3:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 3:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:111: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 404 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:111 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play