سورۃ آل عمران 3:110
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 403، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 64 پر ہے۔
كُنتُمۡ خَيۡرَ أُمَّةٍ أُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَأۡمُرُونَ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَتَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَتُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِۗ وَلَوۡ ءَامَنَ أَهۡلُ ٱلۡكِتَٰبِ لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۚ مِّنۡهُمُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَأَكۡثَرُهُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ
تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو، اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو1 ، اگر اہل کتاب بھی ایمان ﻻتے تو ان کے لئے بہتر تھا، ان میں ایمان والے بھی ہیں2 لیکن اکثر تو فاسق ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس آیت میں امت مسلمہ کو (خیرامت) قرار دیا گیا ہے اور اس کی علت بھی بیان کر دی گئی ہے جو امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور ایمان باللہ ہے۔ گویا یہ امت اگر ان امتیازی خصوصیات سے متصف رہے گی تو (خیرامت) ہے، بصورت دیگر اس امتیاز سے محروم قرار پا سکتی ہے۔ اس کے بعد اہل کتاب کی مذمت سے بھی اس نکتے کی وضاحت مقصود معلوم ہوتی ہے کہ جو امربالمعروف ونہی المنکر نہیں کرے گا، وہ بھی اہل کتاب کے مشابہ قرار پائے گا۔ ان کی صفت بیان کی گئی ہے كَانُوا لا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ ( المائدۃ: 79 ) ”وہ ایک دوسرے کو برائی سے نہیں روکتے تھے“ اور یہاں اسی آیت میں ان کی اکثریت کو فاسق کہا گیا ہے امر بالمعروف یہ فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟ اکثر علما کے خیال میں یہ فرض کفایہ ہے یعنی علما کے ذمے داری ہے کہ وہ یہ فرض ادا کرتے رہیں کیونکہ معروف ومنکر شرعی کا صحیح علم وہی رکھتے ہیں۔ ان کے فریضئہ تبلیغ ودعوت کی ادائیگی سے دیگر افراد امت کی طرف سے یہ فرض ساقط ہو جائے گا۔ جیسے جہاد بھی عام حالات میں فرض کفایہ ہے یعنی ایک گروہ کی طرف سے ادائیگی سے اس فرض کی ادائیگی ہو جائے گی۔
- 2 جیسے عبداللہ بن سلام ! وغیرہ جو مسلمان ہو گئے تھے۔ تاہم ان کی تعداد نہایت قلیل تھی۔ اس لئے ”مِنْهُمْ“ میں مِنْ، تَبْعِيض کے لئے ہے۔
3:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:110
Al-Mukhtasar
110- اے امتِ محمد! تم اپنے ایمان و عمل میں اور لوگوں کے لیے نفع بخش ہونے میں دوسری سب امتوں سے بہترین ہو۔ اس امت کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی اصلاح کے لیے پیدا کیا ہے۔ تم لوگوں کو ان نیک کاموں کا حکم دیتے ہو جن کی طرف شریعت نے رہنمائی کی ہے اور عقل نے بھی ان کی تحسین کی ہے اور تم ایسے برے کاموں سے روکتے ہو جن سے شریعت نے منع کیا ہے اور عقل نے بھی انھیں برا کہا ہے۔ تم اللہ تعالیٰ پر ایسا پختہ ایمان رکھتے ہو جو عمل سے مزین ہوتا ہے۔ اگر اہلِ کتاب، یہود و نصاریٰ محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لے آتے تو یقیناً یہ ان کے لیے ان کی دنیا و آخرت کے اعتبار سے بہتر ہوتا۔ اہلِ کتاب میں سے بہت تھوڑے ہیں جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لاتے ہیں جبکہ ان کی اکثریت اللہ کے دین اور شریعت سے نکل رہی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 64
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 64
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 65
آیت 3:110 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:110 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:110 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 64 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 64 · نسخ مصحف (612 صفحات): 65.
آیت 3:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 3:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:110: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 403 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:110 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔