سورۃ آل عمران 3:128
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 128 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 421، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 66 پر ہے۔
لَيۡسَ لَكَ مِنَ ٱلۡأَمۡرِ شَيۡءٌ أَوۡ يَتُوبَ عَلَيۡهِمۡ أَوۡ يُعَذِّبَهُمۡ فَإِنَّهُمۡ ظَٰلِمُونَ
اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں1 ، اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے2 یا عذاب دے، کیونکہ وه ﻇالم ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ان کافروں کو ہدایت دینا یا ان کے معاملے میں کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنا سب اللہ کے اختیار میں ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ جنگ احد میں نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے دندان مبارک بھی شہید ہوگئے اور چہرہ مبارک بھی زخمی ہوا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”وہ قوم کس طرح فلاح یاب ہوگی جس نے اپنے نبی کو زخمی کر دیا“، گویا آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان کی ہدایت سے ناامیدی ظاہر فرمائی۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اسی طرح بعض روایات میں آتا ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے بعض کفار کے لئے قنوت نازلہ کا بھی اہتمام فرمایا جس میں ان کے لئے بددعا فرمائی جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی،چنانچہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے بددعا کا سلسلہ بند فرما دیا۔ (ابن کثیر وفتح القدیر) اس آیت سے ان لوگوں کو عبرت پکڑنی چاہیئے جو نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو مختار کل قراردیتے ہیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تو اتنا اختیار بھی نہ تھا کہ کسی کو راہ راست پر لگا دیں حالانکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اسی راستے کی طرف بلانے کے لئے بھیجے گئے تھے۔
- 2 یہ قبیلےجن کے لئے بددعا فرماتے رہے اللہ کی توفیق سے سب مسلمان ہوگئے۔ جن سے معلوم ہوا کہ مختار کل اور عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
3:128 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:128
Al-Mukhtasar
128- جب رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم نے میدانِ احد میں مسلمانوں کو نقصان پہنچانے والے مشرک سردارانِ قریش کی تباہی کے لیے بددعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا: آپ کو ان کے معاملے کا کوئی اختیار نہیں بلکہ حکم صرف اللہ کا چلتا ہے، لہٰذا آپ صبر کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمھارے درمیان فیصلہ کر دے یا انھیں توبہ کی توفیق دے اور وہ مسلمان ہو جائیں، یا کفر پر قائم رہیں تو اللہ تعالیٰ انھیں عذاب دے۔ بلاشبہ وہی ظالم اور عذاب کے مستحق ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 66
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 66
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 67
آیت 3:128 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:128 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:128 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 66 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 66 · نسخ مصحف (612 صفحات): 67.
آیت 3:128 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 3:128 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:128: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:128 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:128 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 421 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:128 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:128 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔